17 November 2014 - 14:24
News ID: 7488
فونت
آیت اللہ سیستانی نے سلیم الجبوری سے ملاقات میں؛
رسا نیوز ایجنسی – عراقی میڈیا نے عراقی پارلیمانی اسپیکر سلیم الجبوری کی آیت اللہ سیستانی سے نجف اشرف میں ہونے والی ملاقات کی خبر نشر کی ۔
سليم الجبوري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی پارلیمانی اسپیکر سلیم الجبوری نے گذشتہ روز آیت اللہ سیستانی سے نجف اشرف میں ملاقات اور گفتگو کی ۔


جبوری نے ایک پریس کانفرنس میں بیان کیا کہ اہم فیصلے اور مصوبات نیز شھر بدر ہونے والے افراد کی سکونت کا معاملہ اور مفاسد و کرپشن سے مقابلہ آیت اللہ سیستانی سے گفتگو کا محور تھے ۔


انہوں نے مزید کہا: آیت اللہ سیستانی نے بھی اس ملاقات میں عراق کی سیاسی و سماجی صورتحال کے سلسلہ میں مناسب و واضح موقف کا اعلان کرتے ہوئے عراقی عوام کے منافع کی تکمیل میں قدم اٹھائے جانے کی تاکید کی ہے ۔


جبوری نے واضح طور پر کہا: آیت اللہ سیستانی نے عراق میں کرپشن کے وجود کو پورے ملک کیلئے بڑا خطرہ بتاتے ہوئے اسے جڑ سے اکھاڑے پھیکنے کے سلسلہ میں تمام وسائل و امکانات کو بروکارے لانے کی تاکید کی ہے ۔ 


انہوں نے کہا: آیت اللہ سیستانی نے عراق کی مختلف جماعتوں سمیت تمام عراقیوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔


جبوری نے مزید کہا: عراقی پارلیمنٹ ایک قانونی گزار مرکز ہونے کے ناطے لوگوں کی مشکلات کے حل اور عوامی منافع کی تکمیل میں مصوبات کی تصویب اس کا اولین فریضہ ہے ۔


واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ ہفتے عراق کے صدر فواد معصوم نے بھی شہر مقدس نجف اشرف کے دوران سفر مشھور مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کی و گفتگو تھی۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬