‫‫کیٹیگری‬ :
13 November 2014 - 18:44
News ID: 7477
فونت
اوباما کے بے بنیاد خیال پر؛
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اوباما کے حالیہ تبصرہ کو جھوٹ ، بے بنیاد و بے اساس اور مضحکہ خیز جانا ہے اور تاکید کی : امریکی دوسروں سے زیادہ خود جانتا ہے کہ وہ ایران پر فوجی حملہ کی قدرت نہیں رکھتا ہے ۔
آيت الله مکارم شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت ‌آیت‌ الله ناصر مکارم شیرازی مرجع تقلید نے اس ملک کے بعض فرمانداروں سے ملاقات میں حق و باطل کے ساتھ مقابلہ ہمیشہ اور ختم نہ ہونے والا جانا ہے اور حق کی پہچان کی تاکید کی ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے کفر تحریک کو سیلاب کا بلبلہ سے تشبیہ کی اور کہا : حق تحریک صاف و شفاف پانی کی طرح جاری و ساری رہے اور اپنے راہ کو جاری رکھے ہوے ہے ۔

حضرت آیت‌ الله مکارم شیرازی نے بیان کیا : باطل کے مختلف چہرے ہیں ، بعض وقت دینی ، سیاسی اور بعض وقت ثقافتی و سماجی چہرہ میں سامنے آتا ہے اور ہمیشہ شور و صدا زیادہ کرتا ہے حالانکہ اندر سے کھوکھلا ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اسی طرح علاقہ کی ترقی و تبدیلی خاص کر ملک شام کی طرف اشارہ کرتے ہوے عالمی سامراجیت اور ان کے نوکروں اور علاقے میں امریکا اور سامراجیت کے متحدان کی طرف سے اس ملک میں دہشت گردی کی شروعات کو حق و باطل کے درمیان مقابلہ جانا ہے ۔  

مرجع تقلید نے بیان کیا : شام ملک میں عوام نے الکشن کے ذریعہ قانونی امیدوار کو اپنے ووٹ کے ذریعہ انتخاب کیا ہے لیکن عالمی سامراج جن کے منفعت کا تقاضہ الگ ہونے کی وجہ سے ان لوگوں نے دہشت گردوں اور تکفیری دہشت گردی کو رایج کر کے اس ملک کے لوگوں کا خون بہانے میں مشغول ہو گے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬