03 November 2014 - 12:23
News ID: 7441
فونت
سید عمار حکیم :
رسا نیوز ایجنسی ـ اسلامی اعلی کونسل عراق کے سربراہ نے تاکید کی ہے کہ شیعہ جتنا بھی مشکلات و سختی اور بحران میں ہوں مگر اہل بیت علیہم السلام سے دوری اختیار نہیں کرے نگے ۔
سيد عمار حکيم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی اعلی کونسل عراق کے سربراہ حجت الاسلام سید عمار حکیم نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے اپنے آفس میں منعقدہ حضرت اباعبدالله الحسین (ع) کی عزاداری میں تقریر کرتے ہوئے اہل بیت علیہم السلام سے شیعوں کی دوری غیر ممکن جانا ہے اور بیان کیا : بعض لوگ ہم لوگوں سے مذاق کرتے ہیں کہ اہل بیت علیہم السلام سے الگ ہو جاو ، ہر طرح کے دہشت گردانہ دھماکے کو ہم لوگوں کی طرف سے برداشت کئے جانے کے با وجود اہل بیت علیہم السلام سے عشق کو ترک نہیں کرنے پر وہ لوگ تعجب کر رہے ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : خدا کی قسم ہم لوگوں نے کبھی بھی اہل بیت علیہم السلام سے دوری اختیار نہیں کی ہے اور ہم پر جتنا بھی سخت وار ہو اور جتنے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے مگر ہم ان اعلی ہستی سے تمسک ترک نہیں کرے نگے ۔ ہم لوگ امام علی علیہ السلام اور ان کے اولاد کی ولایت پر ثابت قدم ہیں کیونکہ اس مدرسہ سے پرورش پائی ہے ۔ 

حجت الاسلام حکیم نے درست راستہ پر بقا کو سختی برداشت کرنے پر منحصر جانا ہے اور وضاحت کی : اگر کوئی شخص چاہتا ہے راہ مستقیم پر باقی رہے تو اس کو مشکلات و سختی برداشت کرنی چاہیئے اور امتحان کی منزل سے گذرے ۔ اہل بیت علیہم السلام کے ماننے والے جن مصیبت سے روبرو ہیں وہ قوم کے سلسلہ میں بڑی ذمہ داری کو انجام دینے کے لئے تیاری و تربیت ہے ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬