رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شھیدوں کے سید و سالار حضرت اباعبد اللہ الحسین (ع) اور ان کے اصحاب با وفا کی مجلس شام غریباں گذشتہ شب حسینہ امام خمینی (ره) میں منعقد ہوئی جس میں رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران، ملک کے اعلی حکام، منصب داران اور مختلف طبقہ کی عوام نے شرکت کی ۔
حجت الاسلام و المسلمین مسعود عالی نے اس پروگرام میں تقریر کے دوران قیام عاشوراء میں موجود نکات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: کربلا ظلم و ستم کی انتہا نام ہے ، حضرت سید الشھداء علیھم السلام نے معیار حق و باطل بتا کر منافق کے چہرے پر پڑی نقاب اتار دی ۔
انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ عاشوراء کا دوسرا چہرہ سخت ترین مصیبت کی گھڑی میں خدا کی اطاعت و بندگی کی جلوہ نمائی ہے بیان کیا: حضرت امام حسین علیھم السلام پر پڑنے والی مصیبت کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ، یہ مصیتیں حضرت کے مرتبہ میں اضافہ کا سبب اور سارے جہان پر رحمت الھی کے نزول کا باعث بنی ۔
حجت الاسلام عالی نے اس قیام کے تیسرے نکتہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: خدا کی نصرت اور اس کے وعدہ کا محقق ہونا اس قیام کا دیگر نکتہ ہے دن بہ دن امام حسین علیہ السلام کے پیغام کو دنیا تک پہونچنا اور باطل کی نابودی اس قیام میں پوشیدہ دیگر نکتہ ہے ۔
واضح رہے کہ اس پروگرام میں عاصی اور مرتضی طاھری نے امام حسین(ع) مصائب پڑھے اور نوحہ خوانی کی ۔