02 November 2014 - 00:07
News ID: 7433
فونت
مولانا محمد علی فاضل:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے مشھور شیعہ عالم دین مولانا محمد علی فاضل نے 6 محرم کی مجلس عزاء سے خطاب میں یہ کہتے ہوئے کہ امام حسین علیہ السلام کا مقصد قیام، اقتدار نہیں بلکہ اصلاح و فلاح امت تھا کہا: حسینی فکر وعمل نے یزیدیت کو قیامت تک شکست دیدی ۔
مجلس عزاء

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین پاکستان کے مشھور شیعہ عالم دین مولانا محمد علی فاضل نے امام بارگاہ بارگاہ علمدار پنج سڑکی میں 6 محرم کی مجلس عزاء سے خطاب میں کہا: امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ فلسفہ قیام حسینی کا پرچار اپنا مقصد حیات بنالیں ۔


انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ اگر سن 60 ھجری کے حالات کو سامنے رکھا جائے تو یہ بات ہر شخص پر عیاں ہوجائیگی کہ اس زمانے میں دین کے اندر کس قدر خرافات بھر کی گئی تھیں اور سنت الٰہی و نبوی کو فراموش کیا جاچکا تھا کہا: ان حالات میں نواسہ رسول کی یہ شرعی اور اخلاقی ذمہ داری تھی کہ وہ دین کے تقدس کو بحال کرنے کیلئے اقدام کریں ۔


مولانا محمد علی فاضل نے یہ اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امام حسین قیام کا مقصد صرف امت کی اصلاح تھا کیونکہ وہ نہ اقتدار کیلئے آگے بڑھے تھے اور نہ ہی کسی سے لڑائی و قتال کا ارادہ رکھتے تھے کہا: امام عالی مقام کا ہدف و مقصد صرف و صرف اپنے ناناؐ کی امت کی اصلاح تھی ۔


انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ عصر امام حسین میں احکام خداوندی اور سنت نبویؐ کو فراموش کردیاگیا تھا اور امام عالی مقام نے اپنے کردار و فکر و عمل سے یزیدیت کو قیامت تک شکست دیدی کہا: ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم آئندہ نسلوں تک قیام امام حسین کے مقصد بارے آگاہی دیتے رہیں اور فلسفہ حسینی کو پھیلاتے رہیں ۔


مولانا محمد علی فاضل نے مزید کہا: امت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فلسفہ حسینی کے پرچار کو اپنا مقصد حیات بنائیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬