رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے معروف استاد حجت الاسلام والمسلمین علی نظری منفرد نے تیسری محرم الحرام کی مجلس میں جو مسجد امیرالمؤمنین(ع) قم میں سیکڑوں عزاداروں کی شرکت میں منعقد ہوئی قافلہ حر کی امام حسین (ع) سے ملاقات کے واقعہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: حضرت(ع) نے حر کے ہزار فوجی اور سواریوں کو پانی پلایا جو آپ کی بزرگی کی نشانی ہے ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بنی امیہ نے حضرت(ع) پر ظلم کی انتہا کردی کہا: امام(ع) نے فرمایا کہ یہ میرے مخالف فوجی ضرور ہیں مگر ان کے سلسلہ میں ہم پانی سے دریغ نہیں کر سکتے اس کے باوجود حر نے حضرت(ع) کا راستہ روکنے کی کوشش کی ۔
حوزہ علمیہ قم کے معروف استاد نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ادب انسان کی شخصیت کا بیانگر اور اس کی نجات کا سبب ہے کہا: علماء اور بزرگوں کا احترام کریں اور ان سامنے مودب رہیں، حر نے سیدالشهداء(ع) کا احترام کیا، ان کے سامنے ادب سے کام لیا تو نجات پا گیا، حر ابتداء میں اموی تھا مگر حسینی بن گیا اور امام حسین(ع) کے انصاروں میں شامل ہوگیا ۔