رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے نوابشاہ دورے پر ہزاروں افراد کے مجمع سے خطاب میں اپنے بل بوتے پر محرم منانے کی تاکید کی ۔
اس رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان کےاندرون سندھ کے دورے پہ روانہ ہوے پہلے مرحلے میں مومنین و علماء کی بڑی تعداد نے نمائندہ ولی فقیہ کا نوابشاہ بائی پاس پر والہانہ استقبال کیا اور امام بارگاہ لبیک یا حسین کے نعروں سے فضا گونج اٹھا بعد ازاں پریس کلب میں پرہجوم کانفرنس کی نوابشاہ پریس کلب پہنچنے پہ صحافیوں نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کو خوش آمدید کہا اور قائد ملت جعفریہ پاکستان نے وہاں موجود میڈیا کے نمائندوں سے مفصل گفتگو کی اور ملکی سیاسی صورتحال دھشت گدی کے مسائل اور محرم الحرام کے حوالے سے مسائل اور ان کے سدباب کے حوالے سے رھنمائی کی ۔
قائد ملت جعفریہ نے اپنے خطاب میں کہا :عزاداری کے جلوس کے راستوں میں پاکستان کے عوام رکاوٹ نہیں ہیں بلکہ کچھ گروہ ہیں اور اس سلسلہ میں عوام کو گمراہ کیا جارہا ھے ۔
انہوں نے تمام مکاتب فکر کو عزاداری کی محفلوں میں دعوت دیں کیوں کہ حسین علیہ السلام سب کے ہیں اور ہر شخص اپنے انداز میں حسین کا غم مناتا ہے جس پر کسی کو اعتراض کا حق نہیں کہا: اس بار کا محرم اپنے بل بوتے پر ماننا ہے، ہم عزاداری سید الشھداء کے راستے میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے، کیوں کہ عزاداری ہر دور کے یزید کے چھرے سے نقاب الٹتی ھے لھذا عزاداری کو دنیا کا کوئی قانون نہیں روک سکتا ۔
واضح رہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے شاہ پور جہنیان میں واقع ٢٥٠٠٠٠ کی لاگت سے تیار کردہ واٹر سپلائی پلانٹ کا افتتاح کیا ۔