‫‫کیٹیگری‬ :
23 October 2014 - 21:53
News ID: 7401
فونت
حضرت آیت الله جوادی آملی ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله جوادی آملی نے اس تاکید کے ساتھ کہ محرم میں امام حسین علیہ السلام کی مجالس عزا کو علمی ہونی چاہیئے وضاحت کی : غیر عاقلانہ کہانی و داستان کے ذریعہ مجالس عزا کو رونق مت دو بلکہ استدلالی و منطقی ، قرآنی ، روائی ، حسینی تحریک کا راز ، حق مداری ، باطل سے پرہیز ، حق کی طرف تمایل اور امام حسین علیہ السلام کی تحریک کی صداقت معاشرے میں بیان کیا جائے ۔
حضرت آيت الله جوادي آملي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله جوادی آملی نے ایران کے مقدس شہر قم میں اپنے منعقدہ ہفتگی درس اخلاق میں روایت «ان الحسین مصباح الهدی سفینه النجاه» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : امام حسین علیہ السلام کا طریقہ کار ، رفتار و گفتار ایسا تھا کہ بشریت کو پوری تاریخ میں ہدایت و رہنمائی کی اور معاشرے میں نور پھیلنے کا سبب بنا ۔

حضرت آیت الله جوادی آملی نے پیغمبر اور اولیاء کی نورانیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : بعض لوگ تقوا اور بردباری کی وجہ سے نورانی ہیں اور ھدایت کے مصداق ہیں کیونکہ خدا کے راستہ کو طے کیا ہے اور دوسروں کے لئے بھی ہدایت کے چراغ ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس اخلاق کے استاد نے معاشرے میں اخلاق کی خصوصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : اخلاق کا کم سے کم فائدہ معاشرے کا مہذب ہونا ہے اور دوسرے منزل میں انسان کا نورانی ہونا ہے اور انسان خدا کے نور کے ذریعہ اس مسائل کو جو نہیں جانتا ہے حاصل کرے اور اس کے ساتھ معاشرے میں زندگی بسر کرے ، مطالعہ کرے ، بیان کرے ، سنے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬