19 October 2014 - 23:38
News ID: 7382
فونت
حجت الاسلام مختار امامی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا : ہم شہدائے راہ ولایت کانفرنس میں شریک اہلسنت علمائے کرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اس کانفرنس میں شیعہ سنی اتحاد کا عملی مظاہرہ کر کے حکومتی سرپرستی میں تکفیری دہشتگردوں کی فرقہ وارت پھیلانے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
حجت الاسلام مختار امامي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام مختار احمد امامی نے کہا : ہم شہدائے راہ ولایت کانفرنس میں شریک اہلسنت علمائے کرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اس کانفرنس میں شیعہ سنی اتحاد کا عملی مظاہرہ کر کے حکومتی سرپرستی میں تکفیری دہشتگردوں کی فرقہ وارت پھیلانے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

امروہہ گراونڈ انچولی سوسائٹی میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے زیر انتظام شہدائے راہ ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام مختار امامی نے کہا : شیعہ سنی اتحاد کا مظہر شہدائے راہ ولایت کانفرنس تکفیری دہشتگرد عناصر اور انکے سیاسی و مذہبی سرپرستوں کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی طرح آج بھی عاشقان علی و حسین (ع) وطن عزیز پاکستان میں سنی شیعہ محب وطن عوام اپنے اتحاد و وحدت کے ذریعے شیطان بزرگ امریکا اور اسرائیل کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دینگے اور انکے نمک خوار ایجنٹ تکفیری دہشتگرد عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬