‫‫کیٹیگری‬ :
20 October 2014 - 16:09
News ID: 7386
فونت
آیت ‌الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی – حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے مشھور استاد نے تکفیریوں اور داعشیوں کی وحشی گری کی جانب اشارہ کیا اور کہا : آج دنیا میں ان گروہوں کے اعمال محکوم ہیں ، کیوں کہ ان کے اعمال غیر انسانی اور ان کی حیوانیت کی نشانی ہیں ، یہ لوگ عالمی سامراجیت کے آلہ کار ہیں ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌الله سید محمد علی علوی گرگانی نے آج ظھر سے قبل " امام سجاد(ع) عالمی کانفرنس " کے اراکین سے ملاقات میں ماہ محرم کو ماہ تبلیغ  اور احکام الھی بیان کرنے کے ایام جانے ۔


انہوں نے کہا: مبلغین فلسفہ قیام حضرت امام حسین علیہ السلام اور اس کے اھداف بیان کریں تاکہ لوگ دین اسلام کی حقانیت اور اہمیت کو سمجھ سکیں کہ فرزند رسول (ص) نے اپنی جان کس چیز پر فدا کی ۔


آیت ‌الله علوی گرگانی نے یہ کہتے ہوئے کہ شهادت امام حسین(ع) نے دین اسلام میں نئی روح پھونک دی کہا: امام حسین(ع) نے اثبات کردیا کہ دین کی حفاظت میں خون بھی دیا جاسکتا ہے ، مبلغین عوام کو آگاہ کریں کہ فقط مجلسوں میں شریک ہونا اور ماتم داری کافی نہیں ہے بلکہ دین کی بقا کے لئے فداکاری بھی ضروری ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: فقط گھروں میں بیٹھ کر دین کی حفاظت نہیں کی جاسکتی بلکہ ضرورت پڑنے پر جان کی بازی بھی لگانا ضروری ہے ۔


حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی تکفیریوں اور داعشیوں کی وحشی گری کی جانب اشارہ کیا اور کہا : آج دنیا میں ان گروہوں کے اعمال محکوم ہیں ، کیوں کہ ان کے اعمال غیر انسانی اور ان کی حیوانیت کی نشانی ہیں ، یہ لوگ عالمی سامراجیت کے آلہ کار ہیں ۔


انہوں نے تاکید کی: تکفیری اور داعش بے گناہ لوگوں کا قتل عام کرنے میں مصروف ہیں اور یہ اعمال ان کی بے دینی کی بناء پر ہے کیوں کہ یہ اسلام سے بے گانہ ہیں اور عالمی سامراجیت کا آلہ کار ہیں ۔


حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے بیان کیا: لوگوں کو آگاہ کریں کہ سامراجیت وھابیوں کا غلط استعمال کر رہے ہیں ۔
 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬