رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، تیسرے عالمی غدیر فیسٹیول میں شرکت کرنے والے کردستان عراق کے سنی علماء کے وفد نے شهیدوں کے سید و سالار حضرت امام حسین(ع) کے حرم کی زیارت کی ۔
شیخ بهاء الدین النقشبندی کی رہبری میں آنے والے اس وفد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہم عید غدیر خم اور رسول اسلام (ص) کے ہاتھوں حضرت امام علی(ع) کو خلیفہ بنائے جانے کے دن کی مبارکباد پیش کرتے ہیں نیز مراجع تقلید اور مقامات مقدسہ کی جانب سے دی گئی اس دعوت پر ان شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: ہم امام حسین(ع) پر فخر کرتے ہیں کیوں کہ میرا تعلق اہلبیت اطھار(ع) کے فرزندوں میں سے ہے اور ہمارے جد بزرگوار حضرت امام علی(ع) ہیں ، آپ کا حرم اخوت و برادری، محبت ومودت اور صلح آمیز زندگی بسر کرنے کا مقام ہے ، کیوں کہ پیغمبراسلام (ص) اور اهل بیت اطھار(ع) سبھی کے ساتھ محبت سے پیش آیا کرتے تھے اور دوسروں کو مسالمت آمیز زندگی بسر کرنے کی تاکید کرتے تھے ۔
اس سنی عالم دین نے داعش کی جنایتوں کو شدید محکوم کرتے ہوئے کہا: دھشت گرد گروہ کے لئے «اسلامی ریاست » کا استعمال ایک جھوٹ اور دھوکہ ہے، کیوں کہ داعش ایک تکفیری وھابی گروپ ہے جس کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں ہے ، دین اسلام بھی قتل عام اور بربریت کا مخالف ہے ۔
نقشبندی نے مزید کہا: دھشت گرد گروہ داعش آل سعود، ترکی اور قطر کے مورد حمایت ہے اور عراق کو تجزیہ کے حوالے سے ان کے اھداف کی تکمیل میں مصروف ہے ۔