‫‫کیٹیگری‬ :
16 October 2014 - 19:28
News ID: 7371
فونت
آیت الله مصباح یزدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله مصباح یزدی نے قیامت کے روز کے حساب و کتاب پر توجہ رکھنے کو انسان کے لئے الہی مقصد کی طرف حرکت کرنے کا اہم انگیزہ جانا ہے اور بیان کیا : اس امر میں انسان کی غفلت جس حد تک ہوگی اسی مقدار کے مطابق وہ انسان کامیابی کے راہ سے دور ہوتا چلا جائے گا ۔
آيت الله مصباح يزدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے ایران کے مقدس شہر قم کے حسینیہ امام امام خمینی (ره) میں اپنے ہفتگی درس اخلاق میں اس بیان کے ساتھ کہ خدا کے وجود کا صرف علم ہونا انسان کو کامیابی تک پہوچنے کے لئے حرکت کا سبب نہیں ہو سکتا اظہار کیا : اگر انسان عقل کا اچھی طرح استعمال کرے تو سمجھے گا کہ خدا کا وجود ہے اور انسان کی کامیابی اس کی اطاعت میں پوشیدہ ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم لوگ جانتے ہیں کہ خدا ہے اور اس کا احترام بھی کرتے ہیں یہاں تک کہ حاضر ہیں اس کی غلامی کریں لیکن ہم لوگوں کا دل چاہتا ہے کہ فلان کام بھی انجام دیں ، یہی کہ دو رکعت نماز پڑھوں یہی کافی ہے اس سے زیادہ ہم لوگوں سے امید نہیں رکھنی چاہیئے ؛ مگر حقیقت یہ ہے کہ خدا کی بندگی تمام امور میں پہلے سانس لینے سے شروع ہو اور آخری سانس تک جاری رہنا چاہیئے ۔

امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے اس بیان کے ساتھ کہ بندگی کے راہ میں واقع ہونے کے لئے محرک عامل یا حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے بیان کیا : انسان کو چاہیئے کہ وہ جان لے جو عمل بھی انجام دے رہا ہے اس کا باریکی سے حساب و کتاب ہوگا ؛ اگر یہ یقیقن نہ رہے تو خداوند عالم کا صرف علم حرکت کے لئے مضبوط سبب نہیں ہو سکے گا ۔

حوزہ علمیہ قم میں اخلاق کے استاد نے اس تاکید کے ساتھ کہ اگر قیامت سے خوف اور آخرت کے ثواب کی امید نہ ہو تو بہت سارے کام کی چھٹی ہو جائے گی بیان کیا : یہ ہمارے اندر کے عامل کو اکساتا ہے کہ میٹھے نیند سے جگ جائیں بدن کی تھکاوٹ کے باوجود خدا کی عبادت کے لئے اٹھ جائیں ، اگر انسان کو یقین ہو جائے کہ ایک روز ایسا آئے گا کہ بال کو ہم لوگوں سے الگ کر لیا جائے گا تو اپنے ہر عمل میں توجہ کرنے لگے گا کہ کہیں لغزش نہ ہو اور ہر کام کے لئے پہلے فکر کرے گا کہ کیا اس کو انجام دینے میں خدا راضی ہوگا یا نہیں ؟
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬