‫‫کیٹیگری‬ :
09 October 2014 - 15:18
News ID: 7348
فونت
آیت ‌الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے اس تاکید کے ساتھ کہ غدیر خم کا واقعہ خاص کر صرف شیعوں کے لئے نہیں ہے اسلام کی ارتقاء اور اس دین کو آخری دین کے عنوان سے انسانی معاشرہ میں تعارف امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کو رسول‌ الله (ص) کے جانشین کے عنوان سے تعارف پر منحصر بیان کیا ہے ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت ‌الله سید محمد علی علوی گرگانی نے اپنی گفت و گو میں آیہ اکمال « الیوم اکملت لکم دینکم» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : تمام انبیاء و رسول کا مقصد انسان کو خداوند عالم کی وحدانیت و توحید کی طرف دعوت دینا رہا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : خداوند متعال نے اسلام کو آخرین و کامل ترین دین کے عنوان سے انسانیت کے لئے پیش کیا ہے اور یہ امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کو رسول ‌الله (ص) کے جانشین کے عنوان سے تعارف کرانے سے یہ دین کامل ہوا ہے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے اس تاکید کے ساتھ کہ غدیر کا واقعہ خاص کر صرف شیعوں کے لئے نہیں ہے بیان کیا : آیات قرآن بھی تمام لوگوں کے لئے اس واقعہ کے عام ہونے کو بیان کر رہا ہے ۔

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے اپنی تقریر کے دوسرے حصہ میں اس بیان کے ساتھ کہ امام زادگان کی طرف سے ولایت کی شعاع روشنی دیتی ہے بیان کیا : امام زادگان ولایت و امامت کے زیر سایہ ہیں ؛ اس وجہ سے مومنین ان بزرگوں سے خاص عشق و محبت کرتے ہیں ۔

انہوں نے اپنی تقریر میں بیان کیا : ہمارے ملک کی عوام کا امام زادوں سے خاص الفت و محبت کی وجہ سے اس ملک کے مختلف خطے میں امام کی اولاد کا مبارک وجود تھا مگر بہت ہی افسوس کی بات ہے کہ طاغوتی و ظالم حکمرانوں نے ان کو شہید کر دیا ۔  

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے ایران اسلامی میں امام موسی کاظم علیہ السلام کے اولاد کی تعداد زیادہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ساتویں امام کی اولاد با کمال و دانشمند و ممتاز افراد میں سے تھیں جو اہل بیت علیہ السلام کی پیروی کرنے والوں کے سوالات کا جواب دیا کرتے تھے ، اس وجہ سے ایران کے عوام کی طرف سے دعوت پر ان کا مبارک وجود اس ملک میں فعال رہا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬