11 October 2014 - 16:37
News ID: 7354
فونت
نجف اشرف کے امام جمعہ :
رسا نیوز ایجنسی - نجف اشرف عراق کے امام جمعہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہمیں عالمی اتحادی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے کہا کہ عالمی اتحادیوں نے عوامی فورس کی مالی اور اسلحہ کی امداد کے ذریعہ اپنی سچائی واضح کردی ہے ۔
حجت الاسلام قبانچي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں جو حسینہ فاطمیہ کبری میں سیکڑوں مومنین کی شرکت میں منعقد ہوا، کہا : عراق کو عالمی اتحادی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اگر یہ اتحاد داعش سے مقابلہ میں سنجیدہ ہوتا تو عراقی عوامی فورس کی مدد کرتا کہا: عراق کی عوامی فورس اسلحہ اور مالی کمی سے روبرو ہے ۔


حجت الاسلام قبانچی نے یہ کہتے ہوئے کہ عراقی عوامی فورس اور عراقی فوج نے بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے کہا: داعش سے مقابلہ کے لئے فوج کی کمی نہیں بلکہ مالی اور اسلحہ کی کمی ہے ، عالمی اتحاد فوج بھیجنے کے بجائے عراق کی عوامی فورس اور فوج کو اسلحہ فراھم کرے ۔


انہوں نے وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کے انتخاب کی تاکید کرتے ہوئے کہا: ملک کی حالیہ صورت حال میں وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کا عھدہ خالی رہنا مناسب نہیں ہے ، وزیر آعظم کے لئے مناسب نہیں کہ وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کا منصب اپنے ذمہ رکھے ۔
 

نجف اشرف کے امام جمعہ نے عراقی آورہ وطنوں کے مسائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ماہ محرم اور صفر قریب ہیں لھذا حکومت ان آورہ وطنوں کے لئے مکانات تعمیر کروائے تاکہ زائرین مشکلات سے روبرو نہ ہوں ۔


انہوں نے خطبہ جمعہ کے آخر میں نجف اشرف کے ذمہ داروں سے خطاب میں کہا: آورہ وطنوں کے مسائل کے حل اور چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر لاکھوں زائرین کی مہمان نوازی پر غور کریں ۔ 
 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬