رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کی شریعت کونسل کے سربراہ حجت الاسلام محمد یزبک نے گذشتہ روز عید الاضحی کی نماز میں جو سیکڑوں مومنین کی شرکت میں منعقد ہوئی ، اسلامی جمھوریہ ایران کی جانب سے لبنانی فوج کو اسلحہ کی امداد کو اہمیت کی حامل جانا اور کہا: غاصب صھیونیت سے مقابلہ میں اسلامی جمھوریہ ایران نے ہمیشہ استقامت اسلامی اور لبنان کی حمایت و مدد کی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: تمام پارٹیاں اور سیاسی تحریکیں ایران کی جانب سے لبنانی فوج کو اسلحہ کی امداد پر ایران کا شکریہ ادا کریں اور اس کی قدر کریں ۔
حزب الله لبنان کے اس برجستہ ممبر نے دھشت گرد تکفیروں کے ہاتھوں اغواء شدہ لبنانی فوجیوں کے آزاد نہ ہونے پر تشویش کا اظھار کیا اور کہا: حقیقی عید اس وقت ہوگی جب تمام لبنانی فوجی دھشت گردوں کے ہاتھوں سے رہا ہوجائیں گے اور عرسال کا علاقہ تکفیریوں کے قبضہ سے آزاد ہوجائے گا ۔
حجت الاسلام یزبک نے دھشت گردوں سے مقابلہ میں لبنانی فوج کی حمایت، پوری قوم کی ذمہ داری جانی اور کہا: جنوبی لبنان میں غاصب صھیونیت اور مشرقی لبنان میں دھشت گرد تکفیریوں سے مقابلہ کے لئے پوری قوم آمادہ رہے، ملت لبنان مکمل ہوشیاری کے ذریعہ دشمن کو لبنان میں مسلکی اور قبائلی فتنہ کی آگ شعلہ ور کرنے کا موقع نہ دے ۔
انہوں نے مزید کہا: مشرقی لبنان میں دھشت گرد تکفیروں کے ہاتھوں بے گناہ عوام کا اغوا کیا جانا، علاقہ کے ممالک کو تقسیم کئے جانے کے حوالہ غاصب صھیونیت کی سازش کا نتیجہ اور ان کے اھداف کی تکمیل کا حصہ ہے ۔