‫‫کیٹیگری‬ :
01 October 2014 - 17:01
News ID: 7327
فونت
آیت الله نوری همدانی کا ڈیویڈ کیمرون کے بیان پر عکس العمل:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ڈیویڈ کیمرون کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے سنجیدہ جواب دینے کی تاکید کی اور کہا: انگلینڈ مکاری اور حیلہ گری کا نام ہے ۔
حضرت آيت الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو مسجد آعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ کی شرکت میں منعقد ہوا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسلامی جمھوریہ ایران کے خلاف کے انگلینڈ کے وزیر آعظم ڈیویڈ کیمرون کے بیان پر سخت مذمت کی ۔


انہوں نے انگلینڈ کو بوڑھے سامراج کا نام دیتے ہوئے کہا: انگلینڈ کا ماضی سیاہ سامراجیت اور آمریت سے بھرا ہے اور آج ہماری عوام کے دلوں سے ان کی نفرت نہیں نکلی ہے ۔


حضرت آیت ‌الله نوری همدانی نے قلب اسلامی میں غاصب صھیونیت کی بنیاد، انگلینڈ کی سازش کا نتیجہ جانا اور کہا: انگلینڈ مکاری اور حیلہ گری کا نام ہے ۔


انہوں نے ایران کے سلسلہ میں ڈیویڈ کیمرون کے بیان پر کہا: جناب ڈیویڈ کیمرون سوچتے ہیں کہ آج بھی 19 ویں صدی کا زمانہ ہے ،  انگلینڈ والے سوچتے ہیں کہ اب بھی دنیا ان کی غلام ہے اور وہ سب کے مالک ہیں لھذا اونچی آواز میں دنیا والوں سے باتیں کرسکتے ہیں ۔


اس مرجع تقلید نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی ایران نے دنیا کی قوموں کو بیدار و ہوشیار کردیا ہے کہا: انقلاب اسلامی کی برکتوں سے آج دنیا بیدار اور سامراجیت پریشان ہے ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے اس معروف استاد نے ایرانی حکام سے اس بیان کے مقابل مناسب اور سنجیدہ جواب دینے کی تاکید کی ۔
 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬