29 September 2014 - 15:53
News ID: 7320
فونت
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے مشھور شیعہ عالم دین ثروت اعجاز قادری نے تاکید کی: طالبان اور داعش دو گمراہ تنظیمیں ہیں ۔
ثروت اعجاز قادري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے مرکز اہلسنت پر شیر شاہ، اورنگی ٹاﺅں سے آئے ہوئے معززین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت پاکستان کو داعش سے رابطہ بڑھانے پر متنبہ کیا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ خطے کی دو بڑی طاقتوں ایران اور شام کو داعش کیخلاف اتحاد سے باہر رکھنے سے واضح ہوگیا کہ امریکہ اسکی آڑ میں اسرائیلی مفادات کا تحفظ چاہتا ہے کہا:  امریکا کی سرپرستی میں داعش کے خلاف بننے والا عالمی اتحاد ایک ڈرامہ ہے ۔


سرزمین پاکستان کے مشھور شیعہ عالم دین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکہ اور مغربی ممالک عراق اور شام میں اپنے مفادات کا حصول چاہتے ہیں، مسلمانوں کو بدنام کرنے کیلئے داعش کو اسلامی حکومت کا نام دینا اسلام دشمنی ہے کہا: حقیقت یہ ہے کہ امریکہ نے داعش کو خود تشکیل دیا ہے، تاکہ دہشتگردی کے خلاف مہم کو جواز بنا کر مسلم ممالک کے وسائل پر قبضہ کرسکے۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ داعش اور طالبان کو بنانے والے ایک ہی ہیں جو مسلمانوں میں فرقہ دارانہ فسادات کروانا چاہتے ہیں کہا: دہشت گرد تنظیم داعش کے نام پر عرب ممالک کے خرچ پر مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کو مضبوط کرنے کی سازش ہو رہی ہے ۔


ثروت اعجاز قادری اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ طالبان اور داعش جیسی تنظیموں کے باعث مسلمانوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے کہا: مسلمانیت کے لبادے میں یہودیوں کے پیروکار داعش کے دہشتگرد چھپے ہیں ، عوام ان سے ہوشیار رہیں ۔


انہوں نے مزید کہا: امریکی پالیسیاں تضادات اور منافقت پر مبنی ہیں، عرب ممالک امریکہ کے آلہ کار بننے کی بجائے داعش کے خاتمے کیلئے ازخود حکمت عملی تشکیل دیں ۔


پاکستان کے سنی عالم دین نے یہ کہتے ہوئے کہ جنت البقیع میں اہلبیت اور صحابہ کرام کی قبور مبارک پر بلڈوزر چلانے والے ،حضور اکرم (ص) کی والدہ ماجدہ حضرت آمنہ رضی اللہ عنہ کے مزار کو بلڈوز کرنیوالے داعش کے دہشتگردوں کو پاکستان کی سرزمین قبول نہیں کرے گی کہا: کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی نقل و حمل کو مسلسل واچ کیا جائے، علماء و مشائخ اہلسنت، کارکنان, مزارات کے تحفظ اور داعش کے باطل نظریات سے عوام کو آگاہ کریں۔


ثروت اعجاز قادری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ داعش نے عراق میں انبیاء اور صحابہ کرام سمیت مقدس شخصیات کے مزارات شہید کرکے اسلام دشمنی کا ثبوت دیا ہے کہا: مزارات کو مسمار کرنے کے اقدام سے اُمت مسلمہ کے دل چھلنی ہوگئے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا: طالبان اور داعش جیسی تنظیموں کے باعث مسلمانوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، ان کی گمراہی کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنا اہل علم کی ذمہ داری ہے۔


سنی تحریک کے سربراہ یہ کہتے ہوئے کہ ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے کی سازش کی جا رہی ہے، نواز حکومت عوام کی سوچ و منشاء کی نمائندگی کرنے میں ناکام ہے کہا: دہشتگردی نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے، دہشتگرد تنظیم داعش پاکستان کا رخ کرنا چاہتی ہے، حکومت کو واضع کرنا چاہتے ہیں کہ داعش دہشتگرد تنظیم کو پاکستان کی سرزمین پر قدم نہ رکھنے دے، حکومتی سطح پر داعش کے خلاف قانون کو حرکت میں لایا جائے، مزارات کے دشمن یہودیوں کے پیروکار ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬