25 September 2014 - 17:07
News ID: 7301
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : ملک میں کوئی مذہبی تفریق نہیں ، حالات خراب کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ ملک میں کوئی مذہبی تفریق نہیں ، حالات خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے جسے پہلے کی طرح اب بھی ہماری قیادت سیاسی تدبر اور اتحاد کے ساتھ نابود کردے گی، سیاسی مسائل بات چیت سے ہی حل ہوتے ہیں، فریقین اپنے موقف میں نرمی پیدا کریں، سیلاب متاثرین امداد میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیںگے، مخیر حضرات بھی زیادہ سے زیادہ آگے آئیں۔

جمعرات کو سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورئہ پر جانے سے قبل صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا : قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کے حکم کے بعد حالیہ تباہ کن سیلابی صورتحال میں امدادی کارروائیاں فوراً شروع کردی ہیں اوراب تک لاکھوں مالیت کا سامان بھی متاثرین میں بلا تفریق تقسیم کرچکے ہیں جبکہ امدادی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے آج سے متاثرہ علاقوں کے دورہ پر جارہاہوں۔

انہوں نے حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا : ایک مرتبہ پھر سازش کے تحت حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے البتہ ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ پاک سرزمین پر نہ مذہبی تفریق ہے اور نہ ہی ہمارا معاشرہ اس کی اجازت دیگا اور اس طرح کا بگاڑ پیدا کرنے والوں کو پہلے کی طرح اب بھی ہماری قیادت سیاسی تدبر اور اتحاد کی طاقت کے ساتھ نابود کردے گی۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے سیاسی بحران پر سوال کے جواب میں کہا : مسائل ہمیشہ بات چیت سے حل ہوتے ہیں سیاست میں کچھ بھی حرف آخر نہیں ہوتا فریقین اپنے موقف میں نرمی پیدا کریں اور متاثرین سیلاب و متاثرین ضرب عضب کی مدد کیلئے آگے آئیں۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬