‫‫کیٹیگری‬ :
30 September 2014 - 13:03
News ID: 7323
فونت
آیت‌ الله جوادی آملی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله جوادی آملی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ سلفی ، تکفیری اور داعش تحریک کائنات کی ساخت میں ایسے ہی ہیں جیسے غذا میں زہر بیان کیا : کائنات حق کے ساتھ تشکیل پایا ہے اور ظلم اس میں باقی نہیں رہ سکتا ۔
آيت‌ الله جوادي آملي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‌الله عبد الله جوادی آملی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں اپنے تفسیر کے درس میں بیان کیا : سورہ مبارکہ زمر مکہ میں نازل ہوا ، مکہ کا ماحول شرک آلود تھا ، اللہ کو رب العالمین اور مدیر کل جانتے تھے لیکن انسان کے امور کا رب نہیں مانتے تھے ، وحی اور نبوت پر عقیدہ نہیں رکھتے تھے اور قیامت پر بھی ان کا عقیدہ نہیں تھا اور کہتے تھے انسان کی زندگی مرنے کے بعد تمام ہو جاتی ہے مرنے کے بعد کوئی خبر نہیں ہے ، قیامت کے منکر تھے اور وحی و نبوت و قیامت کو اصطلاح کے معنی میں وثنیین حجاز قبول نہیں کرتے تھے ۔

انہوں نےوضاحت کی : مشرکوں کا کہنا یہ ہے کہ ذات اقدس الہی اپنے لئے اولاد معین کئے ہیں ، اولاد کے سلسلہ میں سورہ مبارکہ صافات میں بیان ہوا ہے کہ خدای سبحان نہ والد ہے اور نہ اس کی اولاد ہے ، یہ تعلیم کس حد تک مظلوم ہے کہ خداوند عالم اپنے تعارف کے لئے کہے کہ خداوند عالم نہ والد ہے اور نہ اس کی کوئی اولاد ہے ، اس بسیط الحقیقہ کو کہا جائے صمد ہے ، ولد نہیں ہے ، والد نہیں ہے اور مولود نہیں ہے «أَلَآ إِنَّهُم مِّنْ إِفْکِهِمْ لَیَقُولُونَ وَلَدَ ٱللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَکَـٰذِبُونَ» ، یہ آیت بیّن‌الغی ہے ، وہ حقیقت بسیط والد و ولد اور مولود ہو یہ محال ہے ، لیکن یہ کہ بعض موجودات کو اولاد قرار دے جو اس آیت میں محل بحث ہے یہ بھی محال ہے ، اس لئے کہ کسی کو اولاد قرار دینا اس لئے ہے کہ اس میں کمی ہے یا مشکل ہے کہ چاہتا ہے اس اولاد کے ذریعہ اپنی مشکل حل کرے کہ وہ بھی نہیں ہے  « سُبْحَـٰنَهُۥ ۖ هُوَ ٱللَّهُ ٱلْوَ‌ٰحِدُ ٱلْقَهَّارُ» ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬