23 September 2014 - 13:13
News ID: 7292
فونت
ڈاکٹر طاہرالقادری :
رسا نیوز ایجنسی ـ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا : دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں بے ضابطگیوں کے اعتراف کے بعد الیکشن کمیشن ارکان کا عہدے پر برقرار رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا : دھرنے کے شرکاء روز گھر جاسکتے ہیں۔ دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں بے ضابطگیوں کے اعتراف کے بعد الیکشن کمیشن ارکان کا عہدے پر برقرار رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

انقلاب کو ملک گیر تحریک بنانے کا اعلان کرتے ہوئے طاہرالقادری نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں کہا : الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ہاتھ سے لکھے نتائج بھیجے گئے۔ رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کی ناکامی کا بھی اعتراف کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اعتراف کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک، نادرا، ایف بی آر اور نیب نے تعاون نہیں کیا۔

عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا : دھرنے کے شرکاء انقلاب لا چکے ہیں، اسے منزل مقصود تک پہنچانا ہے۔ انقلاب کی لہر کو طوفان میں بدلنے کی حکمت عملی بنائیں گے۔ ساتھ آنے والے ساتھ جائیں گے۔

انہوں نے بیان کیا : انقلاب مارچ نے چالیس روز میں سوئی ہوئی قوم کو جگا دیا ہے۔ پاکستان میں پہلے ایسی تحریک کبھی نہیں چلی جس نے عوام کے ذہن اور فکر کو بدلا ہو۔

طاہر القادری نے خبر دی : پولیس تشدد سے زخمی کارکن محمد آصف آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، محمد آصف  چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، کارکن عظیم انقلاب کے بانی بن گئے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬