‫‫کیٹیگری‬ :
28 August 2014 - 15:05
News ID: 7197
فونت
آیت ‌الله سبحانی نے طالب علموں کو سیاست سے واقفیت کی تاکید کے ساتھ :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت‌ الله جعفر سبحانی نے اس تاکید کے ساتھ کہ حوزہ علمیہ کو سیاست گاہ نہیں بنانا چاہیئے بیان کیا : طالب علموں کو سیاست زدہ اور سیاست کار نہیں ہونا چاہیئے ؛ لیکن سیاسی مسائل کی اجمالی معلومات ہونا چاہیئے اور وہ عالمی حالات سے بے خبر نہ ہوں ۔
حضرت آيت‌ الله جعفر سبحاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‌الله جعفر سبحانی مرجع تقلید نے ملکی پیمانہ پر علمی اولمپیاڈ کے اختمامی تقریب جو ولایت تعلیمی و ثقافتی مجتمع قم میں منعقد ہوئی اس میں امام صادق (ع) سے ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : زمانہ اور حالات سے با خبر شخص پر شبہات کے حملہ اثر انداز نہیں ہوتے ہیں ؛ زمانہ کے حالات سے بے خبر افراد کا وجود نہیں کے برابر ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : حوزات علمیہ کے اعلی کونسل کی طرف سے ممتازوں کا متعارف کرانا ایک مفید و قابل ستائش عمل ہے ؛ یہاں تک کہ اگر کونسل ان لوگوں کے لئے کلاس اور خصوصی اساتید کا انتظام کرے تو بہت بہتر قدم ہے ۔

حضرت آیت ‌الله سبحانی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ ہر ممتاز شخص ایک صلاحیت کے مالک نہیں ہیں بیان کیا : ان لوگوں میں سے ہر شخص کو اس کی پسند و صلاحیت کے مطابق فقہ ، اصول ، رجال اور دوسرے مسائل کی طرف ترغیب دیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : اس زمانہ میں حوزات علمیہ کو مختلف علمی اسلحے سے لیس ہونا چاہیئے ، ممتاز طلاب کو ان کی مہارت کے مطابق رہنمائی کریں ؛ امام صادق (ع) اپنے ۴ ہزار شاگردوں میں سے ممتاز جیسے زرارہ کو اس کی صلاحیت کے مطابق تربیت کی ہے ۔

مرجع تقلید نے اس بیان کے ساتھ کہ علمی مقامات کا حصول صرف کلاس کی تعلیم سے حاصل نہیں ہوتی ، وہاں حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے وضاحت کی : اگر علم کے حصول کے ساتھ ساتھ دوسرے امور کو بھی انجام دینے میں وقت صرف کی جائے تو دونوں امور میں پھنس کے رہ جائے نگے ؛ ایک کام سے زیادہ کی کوشش نہیں کرنا چاہیئے ۔ 

انہوں نے تاکید کی : حوزات علمیہ کو جو کہ علم ، فقه ، تاریخ ، لکھنا اور نقد کرنے کا مدرسہ ہے اس کو سیاست گاہوں میں نہیں بدلنا چاہیئے ، طالب علموں کو سیاست زدہ اور سیاسی کار نہیں ہونا چاہیئے ؛ لیکن سیاسی مسائل کی اجمالی معلومات ہونا چاہیئے اور وہ عالمی حالات سے بے خبر نہ ہوں ۔

حضرت آیت‌الله سبحانی نے اپنی تقریر کے اختمامی مراحل میں طالب علموں سے دروس کی اجمالی حفظ کی اپیل کی اور کہا : طالب علم ، علم کو حاصل کرتے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے اس کے حفظ میں ضعیف عمل کرتے ہیں ؛ یہاں تک کہ لمعہ اور تہذیب کے متن کو حفظ کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬