رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر حجت السلام شیخ نبیل قاووق نے آج حزب اللہ کے ایک فوجی کی چالیسویں کی مجلس میں جو لبنان کے علاقہ عمروسیہ کے مجمع امام صادق (ع) میں منعقد ہوئی بیان کیا: لبنانی فوج کی مدد سبھی کی ذمہ داری ہے ، فوج کی بے احترامی یا حکومت میں خلل دھشت گرد تکفیروں کے مقابل فوج کی کمزوری کا سبب ہوگا ۔
انہوں نے مزید کہا: لبنان میں دھشت گردی سے مقابلہ ایک قوی اور طاقت مند سیاسی موقف کا نیازمند ہے جو تکفیریوں کو لبنانی قدرت کا پیغام پہونچائے گا ۔
حزب اللہ لبنان کے اس اہم رکن نے بعض پارٹیوں اور احزاب کی جانب سے گذشتہ برسوں میں تکفیریوں کے خطرے کو نادیدہ قرار دئے جانے پر شدید تنقید کی اور کہا : لبنان میں خلافت کے قیام کے حوالہ سے داعش کے پاس خطرناک پروگرام موجود ہیں جو ھرگز محرمانہ نہیں ہے بلکہ کھلم کھلا نٹ سائٹوں پر نشر کئے جا چکے ہیں ، اس پروگرام میں لبنان کا ایک بڑا حصہ داعش کی خلافت کا حصہ ہے ۔
حجت السلام قاووق نے یہ کہتے ہوئے کہ حزب اللہ ھرگز لبنان میں ایک تکفیری حکومت کے قیام کا موقع نہیں دے گی کہا: تکفیریوں کے سلسلہ میں حزب کا موقف ثابت اور ناقابل تغییر ہے ، حزب اللہ نے جس طرح لبنان کو غاصب صھیونیت سے محفوظ رکھا ، تکفیری دھشت گردوں سے بھی بر سر پیکار رہے گی تاکہ اس ملک کی عوام، ان کے شر سے محفوظ رہ سکے ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دنیائے اسلام عظیم خطرے سے روبرو ہے کہا : استقامت اسلامی کے لئے قابل فخر ہے کہ داعش سب سے زیادہ حزب اللہ سے خوفزدہ ہے کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ حزب اللہ کے افراد کسی سے نہیں ڈرتے ۔