رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج ہفتہ حکومت کی مناسبت سے صدر جمھوریہ اور ان کی کابینہ کے ارکان سے ملاقات میں انقلابی مواقف اور جذبات کے تحفظ کو اہم جانا ۔
رہبرانقلاب اسلامی نے سابق صدر محمد علی رجائی اور سابق وزیر اعظم محمد جواد باہنر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا : انقلابی راہ پر قائم رہنا ، انقلابی جذبات کی برقراری اور خدا کی مرضی کا حصول ان دو بزرگ شہیدوں کی اہم ترین خصوصیات تھیں۔
آپ نے گیارھویں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر صدر کا شکریہ ادا کیا اور فرمایا : عوام کو حکومت کی کارکردگی سے آگاہ کیا جانا چاہیے تاکہ عوام انجام شدہ اقدامات سے آگہی حاصل کرکے حکومت کے آئندہ کے منصوبوں سے بھی مطلع ہوسکیں۔
رہبرانقلاب اسلامی ایران نے فتنے اور فتنہ پھیلانے کو اہم ترین مسائل اور ریڈی لائینوں میں قراردیا اور فرمایا : کابینہ کے ارکان جس طرح سے کہ اعتماد کا ووٹ لینے کے موقع پر فتنوں سے دور رہنے کا عھد کیا تھا اس پر قائم رہیں۔
رہبرانقلاب اسلامی نے گذشتہ ایک برس میں علاقائی اور عالمی مسائل کے تعلق سے حکومت کے صریح اور ٹھوس مواقف کو سراہتے ہوئے کہا : فلسطین، صیہونی حکومت، غزہ ، شام عراق اور تکفیری دھڑوں نیز امریکہ کی مداخلتوں کے بارے میں صریح اور شفاف مواقف اپنانا اسلامی جمہوریہ ایران کے حق میں ہے اور سفارتی اور مذاکرات سے بھی کسی طرح کا تضاد نہیں رکھتے ہیں۔
حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے استقامتی معیشت کی پالیسیوں پر عمل درامد کو ملک میں پیداوار بڑھانے کی غرض سے داخلی توانائیوں کو مہمیز کرنے کے لئے اہم قراردیا اور کہا: عالمی مسائل کے بارے میں شفاف اور صریحی مواقف، قوموں کے نزدیک اسلامی جمہوری نظام کی حیثیت اور اسکی اسٹراٹیجی کا تحفظ کریں گے ۔