24 August 2014 - 17:31
News ID: 7174
فونت
حجت الاسلام محمد امین شہیدی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے شیعہ دینی رہنما نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ گذشتہ 6 دہائیوں کے فاسد حکمرانوں کی لوٹ کھسوٹ کا حساب دینے کا وقت آگیا کہا: عوامی کی استقامت کامیابی کے قدم چومے گی ۔
حجت الاسلام محمد امين شہيدي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام محمد امین شہیدی نے پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب میں کہا: پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران نہ کوئی طوفان آپکا راستہ روک سکا، نہ کوئی بارش آپکے قدم لڑکھڑا سکی ۔


حجت الاسلام شہیدی نے یہ کہتے ہوئے کہ حکمرانوں اور انکے آباو اجداد نے ملک کو گذشتہ 6 دہائیوں سے برے طریقے سے لوٹا ہے اور آج اس کا حساب دینے کا وقت آگیا ہے کہا: یہ حکمران عوام کے پیسوں پر اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں، کئی ایم این ایز اور سینیٹرز نے اعتراف کیا کہ ہم کئی دنوں سے نہیں سو سکے، انہیں معلوم نہیں کہ اتنا بڑا جمع غفیر ان کی نیند ہی نہیں، انہیں اڑانے کیلئے آیا ہے ۔


انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ حکمرانوں کے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں کہا: میں دھرنے میں شریک ماوں، بہنوں، جوانوں اور بزرگوں کی ہمت، حوصلے اور استقامت کو سلام پیش کرتا ہوں ، یہ استقامت اس بات کی علامت ہے کہ آپ اللہ تعالٰی کی مدد سے ضرور کامیاب ہوں گے، پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران نہ کوئی طوفان آپ کا راستہ روک سکا، نہ کوئی بارش آپ کے قدم لڑکھڑا سکی، نہ پولیس کے پتھراو اور لاٹھی چارج نے آپ کو کمزور کیا، اور نہ حکومتی پروپیگنڈوں نے آپ کے قدموں میں کوئی لرزش پیدا کی۔


ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری نےمزید کہا: یہ انقلابی بھوک و پیاس اور شدید بارش کے باوجود اپنے ملک کی تقدیر سنوارنے کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬