رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے صیہونی حکومت کے ایک جاسوس ڈرون طیارے کو نتنزن ایٹمی پلانٹ کے قریب مار گرانے کی خبر نشر کی ۔
انہوں نے کہا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے صیہونی حکومت کے ایک جاسوس ڈرون طیارے کی شناخت کے بعد اسے میزائل کے ذریعے مار گرایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ ریڈار پر نظر نہ آنے والا ڈرون تھا ، یہ ڈرون نطنز میں ایران کی ایٹمی تنصیبات کی فضائی حدود میں جاسوسی کے لئے بھیجا گیا تھا، لیکن سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اینٹی ایئر کرافٹ وار فیئر نے ہوشیاری اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس علاقے میں اس کے داخلے سے قبل ہی زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے اسے نشانے بنا کر مار گرایا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ کے بیان کیا : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی دوسری مسلح افواج کے شانہ بشانہ ایران کی سرزمین اور ملت کا دفاع کرنے کے لئے پوری طرح سے آمادہ ہے اور وہ ہر طرح کے ردعمل اور جوابی کارروائی کا حق اپنے لئے محفوظ رکھتی ہے۔