23 August 2014 - 15:08
News ID: 7168
فونت
آیت الله سیستانی کے نمائندہ:
رسا نیوز ایجنسی – کربلائے معلی کے امام جمعہ نے شھر آمرلی کی عوام کو نجات دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: حکومت، دھشت گرد گروہ داعش کا منھ توڑ جواب دے ۔
حجت الاسلام شيخ عبدالمهدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، کربلائے معلی میں آیت الله سیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام شیخ عبدالمهدی کربلائی نے اس ھفتہ حرم مطهر حضرت امام حسین(ع)میں ہونے والی نماز جمعہ کے خطبہ میں عراق کے شیعہ نشین علاقہ " شھر آمرلی " کا محاصرہ ختم کئے جانے مطالبہ کیا اور کہا: شھر آمرلی دوماہ سے زیادہ دھشت گرد گروہ داعش کے محاصرہ میں ہے ، اس شھر کے بچے ، بوڑھے ، مرد و زن اور جوان اسلحہ اور خورد و نوش کی اشیاء کے کم ہونے کے باوجود داعش سے بر سر پیکار ہیں ۔


انہوں نے مزید کہا: مربوطہ اداروں سے ہمارا  تقاضا ہے کہ اس شھر کی عوام اور مجاہدین کی مدد کریں تاکہ سنجار اور تلعفر جیسے دیگر شھروں میں انجام پانے والی جنایتوں کی تکرار نہ ہو سکے ، ہوائی راستہ سے اس شھر کے مکینوں کے لئے خورد و نوش کی اشیاء کی فراہمی بچوں اور عورتوں کی مشکلات میں کمی کا سبب ہوگا ۔


حجت الاسلام کربلائی نے دھشت گردوں کے مقابل ملک کی حفاظت شھریوں کے لئے مایہ افتخار جانا اور کہا: ہم وطن کی راہ میں جان و مال دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں نیز شھریوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے اور ان کی حق تلفی کرنے والے مختصر سے لوگوں کی جنایتوں کو محکوم کرتے ہیں ۔ 


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ نئی حکومت کی تشکیل فقط حیدر العبادی کے ذمہ نہیں ہے کہا: نئی حکومت کی تشکیل تمام سیاسی پارٹیوں اور گروہوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مورد نظر امیدوار کی معرفی کریں ، پارٹیاں کارآمد ، توانا، اہل اور دلسوز افراد کی معرفی کریں ۔


آیت الله سیستانی کے نمائندہ نے مزید کہا: وزیر اعظم سیاسی پارٹیوں کی جانب سے معرفی شدہ افراد کو کابنیہ کے لئے منتخب کرنے پر موظف ہے لھذا تمام ذمہ داری فقط اس کے دوش پر نہیں ہے ، اگر چہ وزیر اعظم سے توقع ہے کہ مشکوک افراد کو منتخب نہ کرے ۔


انہوں نے حکومت کی تشکیل میں سیاسی پارٹیوں کی جانب سے پیش کردہ شرائط کی جانب اشارہ کیا اور کہا : سیاسی پارٹیاں اگاہ رہیں کہ مطالبات اور شرائط میں اضافہ حکومت کی تشکیل میں روڑے اٹکانے مانند ہے اور اگر بعض پارٹیاں اس بات کی دعویدار ہیں کہ یہ ہماری عوام کے مطالبات ہیں تو اگاہ رہیں کہ دیگر پارٹیوں بھی کی پشت پناہ بھی عوام ہی ہیں ۔ 
 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬