رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مجمع جهانی اهل بیت کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام اختری نے مختلف ممالک میں موجود اسلامی جمھوریہ ایران کے سفیروں سے ملاقات میں کہا: دنیا میں مختلف مذاھب سے تعلق رکھنے والی عوام سے اپ کے رابطے ہیں ، لھذا ہم ملت اسلامیہ میں اسلامی اتحاد و یکجہتی اور انہیں ایک دوسرے سے قریب لانے کی کوشش کریں ۔
حجت الاسلام اختری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم دنیا میں افکار حضرت امام خمینی(رہ) اور رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی فرمائشات کو جامعہ عمل پہنانے نیز مکتب اہل بیت (ع) کی معرفی کے لئے آپ سفراء کے نظریات و ہدایتوں کے نیاز مند ہیں کہا: دنیا میں شیعوں کی اچھی خدمت کے لئے اپ کی ہدایتیں اور رہنمائیاں مفید ثابت ہوں گی ۔
انہوں نے تاکید کی: اسلام ، رسول اسلام (ص) اور الھی احکامات کے خلاف انجام پانی والی سازشوں کو ناکارہ بنانے کے لئے اسلامی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
حجت الاسلام اختری نے اتحاد کو دینی ضرورت جانا اور کہا: قران کریم نے اتحاد کی تاکید ہے کہ نیز رسول اسلام(ص) ، ائمہ طاھرین، بزرگان دین اور عصر حاضر میں رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اسلامی اتحاد کی تاکید کرتے ہیں ۔