23 August 2014 - 17:49
News ID: 7170
فونت
عبد الملک الحوثی:
رسا نیوز ایجنسی - الحوثی گروہ یمن کے رہنما نے ایک ٹی وی پیغام میں کہا: امریکہ اور اسرائیل حقیقی دشمنوں کو امت اسلامیہ کی نگاہوں سے دور رکھنا چاہتے ہیں ۔
سيد عبدالملک الحوثي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الحوثی گروہ یمن کے رہنما سید عبدالملک الحوثی نے المسیرہ چائنل سے براہ راست نشر ہونے والی گفتگو میں کہا: امت اسلامیہ جان لیں کہ اج ھر زمانہ سے زیادہ  مشکل گھڑی اور خطروں میں زندگی بسر کر رہے ہیں ۔


انہوں نے مزید کہا: کچھ ایسے ہیں جو  دشموں کے لئے کام کر رہے ہیں ہم جن سے ہوشیار رہیں ۔


الحوثی گروہ یمن کے رہنما نے علاقہ میں امریکی اور اسرائیلی مداخلت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امریکہ اور اسرائیل حقیقی دشمنوں کو امت اسلامیہ کی نگاہوں سے دور رکھنا چاہتے ہیں اور اس سلسلہ میں بعض دھشت گرد گروہ بھی ان کی امداد کر رہے ہیں ۔


انہوں نے القاعدہ اور داعش کو امریکی اور سامراجی سازش کا حصہ جانا اور کہا:  بعض عرب حکومتیں، امریکہ اور اسرائیل کے لئے مثبت سوچ پیدا کرنے کے لئے کوشش کررہی ہیں ۔


یمن کے الحوثی گروہ کے سربراہ نے بعض عرب ملکوں کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل کی چاپلوسی کی طرف اشارہ اور فلسطین کے مسئلہ کے مقابلے میں ان کی خاموشی پر مبنی موقف کے حوالے سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا : امت اسلامیہ حتمی طور پر ہماہنگی کے ساتھ، اپنے دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرے۔


الحوثی گروہ کے رہنما نے غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔


وقابل ذکرہے کہ گذشتہ ھفتہ کے اتوار کی شام جنبش انصارالله کے رہنما عبد الملک الحوثی اور یمن کے حوثیوں نے ٹی وی پر گفتگو کرتے یمن گورمنٹ کو متوجہ کرایا تھا کہ اگر جمعہ تک عوامی مطالبات پورے کئے جانے کے سلسلہ میں حکومت نے اقدام نہ کیا تو حکومت بار دیگر عوامی انقلاب سے روبرو ہوگی ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬