23 August 2014 - 14:35
News ID: 7167
فونت
رسا نیوز اینجسی - ناصریہ عراق کے امام جمعہ نے اس ملک میں « شیعہ سپریم کونسل» تشکیل دئے جانے کا مطالبہ کیا ۔
حجت الاسلام شيخ محمد مهدي ناصري

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، ناصریہ کے امام جمعہ حجت الاسلام شیخ محمد مهدی ناصری نے اس ھفتہ مسجد شیخ عباس کبیر میں ہونے والی نماز جمعہ کے خطبہ میں عراق میں « شیعہ سپریم کونسل» تشکیل دئے جانے کی درخواست کی ۔ 
 

 

انہوں نے کہا: اس کونسل کی تشکیل خاص اہمیت کی حامل ہے ، بعض پارٹیوں اور گروہوں نے حکومتی مناصب کی دستیابی میں جو طریقہ اَپنائے ہیں وہ ایک بِل کے مانند ہے خاص قبیلہ جسکا بھگتان کرے گا ۔   


حجت الاسلام ناصری نے مزید کہا: بعض افراد ملک کے ائین میں موجود حقوق سے اس لئے دستبردار ہوجاتے ہیں کہ اس قانون کے لکھنے والے خود اس پر عمل نہیں کرنا چاہتے ۔  


ناصریہ کے امام جمعہ نے عراقی وزیر اعظم کو عراقی شیعوں کے حقوق سے چشم پوشی نہ کرنے کی تاکید کی اور کہا: حیدر العبادی ھرگز عراق کے اکثریت کے حقوق سے چشم پوشی نہ کریں ۔ 


حجت الاسلام ناصری نے مزید کہا: بعض سیاسی پارٹیوں کے غیرقانونی اور غیرمنطقی مطالبات کی منظوری ملت عراق کی حق تلفی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬