رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر جمھوریہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے آج تھران میں یوم صنعت دفاعی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا: دھشت گردی اور انتہا پسندی فقط علاقائی نہیں بلکہ ایک عالمی چلینج ہے ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ انتہا پسندی اور تشدد جیسی مشکلات کے مقابلے میں استقامت کے لئے تمام ممالک مل کر اقدامات کریں کہا: انتہا پسندی اور تشدد عالمی چیلینج بن چکے ہیں اور تمام ممالک حتمی طور پر اس کے مقابلے میں ڈٹ جائیں اور اس کا بھر پور مقابلہ کریں۔
ایرانی صدر جمھوریہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کی دفاعی صنعت اور فوجی تربیت کا پروگرام، ملک کی ارضی سالمیت اور ڈیٹیرینٹ پاور کی بنیاد پر ہے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران، کسی بھی ملک میں مداخلت، حملے اور تسلط کا سوچ بھی نہیں سکتا اور تھران ملکوں کے مفادات کے تحفظ پر یقین رکھتا ہے ۔
ڈاکٹر روحانی نے یہ کہتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی خود مختاری کے تحفظ کے دائرے میں دشمنوں کی سازشوں اور دھمکیوں کے مقابلے میں آرام سے نہیں بیٹھے گا حتی دفاع، اخلاق اور اعتدال کو بھی فراموش نہیں کرے گا کہا: ہمسایوں کو یہ بات اچھی طرح جان لینا چاہیے کہ دفاعی صنعت میں ایران کی توانائی، صرف اس کی سیکیورٹی کے لئے نہیں ہے بلکہ پورے علاقے کی سلامتی کے لئے ہے ۔