27 August 2014 - 18:40
News ID: 7192
فونت
لبنانی شخصیتوں اور گروہوں نے پیروزی استقامت پر؛
رسا نیوز ایجنسی - لبنانی شخصیتوں اور گروہوں نے استقامت فلسطین کی پیروزی پر اہل غزہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا: یہ پیروزی پورے فلسطین کی ازادی کا مقدمہ ہے ۔
 فلسطين


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی شخصیتوں اور گروہوں نے استقامت فلسطین کی پیروزی کے موقع پر اہل غزہ اور فسلطینی عوام کو مبارکباد پیش کی اور اسے پورے فلسطین کی ازادی کا مقدمہ جانا ۔


مجمع اصلاح و وحدت لبنان : اسلامی جمھوریہ ایران نے استقامت فلسطین کی پیروزی میں اہم کردار ادا کیا ۔


مجمع اصلاح و وحدت لبنان کے صدر شیخ ماهر عبدالرزاق نے ایک بیانیہ میں غاصب صھیونیت کے مقابل استقامت فلسطین کی کامیابی کی مبارکبادی اور کہا: جو کچھ عرب فوجیں نہ کرپائیں اسے اسلامی استقامت فلسطین نے کردیکھایا ۔ 


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اسلامی جمھوریہ ایران نے استقامت فلسطین کی پیروزی میں اہم کردار ادا کیا ہے کہا: اسلامی استقامت نے اپنی میزائلوں پر بھروسہ کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں موجود صھیونیت کے ہوش اڑا دئے جس کے نتیجہ میں صھیونی حکومت اپنے کسی بھی مقصد کے حصول میں کامیاب نہ ہوسکی ۔ 


لبنان کے اس سنی عالم دین نے استقامت فسلطین کی توانائیوں پر انگلیاں اٹھانے والے افراد کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: اسلامی استقامت نے غاصب صھیونیت سے اسے اپنے مطالبات منوانے کے ساتھ ساتھ اسے اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا ۔


لبنان کے ایک سنی عالم دین: غزہ کی پیروزی، استقامت کی مسلحانہ اسٹراٹیجیک اور پائداری کا نتیجہ ہے ۔


مسجد الغفران لبنان کے امام جماعت شیخ حسام العیلانی نے اپنے بیانیہ میں غاصب صھیونیت کے مقابل استقامت فلسطین کی پیروزی کو ملت فلسطین اور دنیا کے ازادی طلب افراد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: استقامت کی میزائلوں نے دشمن کے سامنے اپنی توانائیوں کو ظاھر کردیا ، وہ دشمن جو ہمیشہ اس بات کا مدعی ہے کہ اس کی ہار ناممکن ہے مگر استقامت کی اسٹراٹیجیک اور پائداری نے اسے ہرا کر دیکھادیا ۔


انہوں نے اس پیروزی کو استقامت لبنان کی سن 2006 میں پیروزی کی یادگار جانا اور کہا: استقامت فلسطین اور غزہ پٹی کی عوام نے غاصب صھیونیوں کو ناقابل فراموش سبق دیا ہے ، ملت فلسطین نے اگر چہ قربانیاں زیادہ دیں مگر اپنی استقامت کے ذریعہ دشمن کی خوشی کو ماتم میں بدل دیا ۔


انہوں نے مزید کہا: ملت فلسطین کی مدد کرنے والے چاہے اس نے جس طرح بھی ملت فلسطین کی مدد کی ہو صھیونیت کے مقابل استقامت پیروزی میں برابر کا حصہ دار ہے ۔


فلسطین علماء کونسل : قدس کی ازادی تک کا راستہ بہت کم بچا ہے ۔


فلسطین علماء کونسل شیخ محمد الموعد نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ استقامت اسلامی کی پیروزی سخت ترین حالات میں ملت فلسطین کو نصیب ہوئی ہے کہا: اس کے باوجود کہ دنیا کی زیادہ تر حکومتوں اور گورمنٹوں نے صھیونیوں کا ساتھ دیا مگر استقامت اسلامی فلسطین نے اپنے پاس موجود کمترین امکانات سے غاصب صھیونیوں کو زانو ٹیکنے پو مجبور کردیا ۔


انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ مکمل فلسطین کی ازادی تک کا راستہ بہت کم بچا ہے کہا: فلسطینی گروہوں کا اتحاد غاصب صھیونیت کے مقابل ملت فلسطین کی پیروزی کا راز ہے ، ملت فلسطین نے استقامت کی راہ میں بے حساب عورتیں ، بچے اور بوڑھے قربان کئے تاکہ اسرائیل کے تجاوز کو لگام دے سکیں ۔


واضح رہے کہ استقامت فلسطین کی پیروزی کی خبر سننے کے بعد صیدای لبنان کی عوام استقامت کے پرچم کے ساتھ سڑکوں پر نکل ائی ، انہوں نے غاصب صھیونیت کے خلاف نارے لگائے اور استقامت فلسطین کی حمایت کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬