01 September 2014 - 17:57
News ID: 7208
فونت
صہیونی اخبار ہاآرٹص نے تحریر کیا:
رسا نیوز ایجنسی – شام سے شائع ہونے والے اخبار الوطن نے صہیونی اخبار ہاآرٹص سے حوالہ سے لکھا کہ اسرائیلی حکومت کے سیکیورٹی حکام نے کہا: جبہۃ النصرۃ سے اسرائیل کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔
جبہ? النصر?


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام سے شائع ہونے والے اخبار الوطن نے صہیونی اخبار ہاآرٹص کے حوالہ سے اس خبر کو نشر کیا کہ صھیونی حکومت کو جبہۃ النصرۃ سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے ۔


اس پیپر میں ایا ہے: صہیونی اخبار ہاآرٹص نےاس حکومت کے سیکورٹی حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس باوجود کہ جبھۃ النصرۃ سے موسوم دہشت گرد گروہ مقبوضہ جولان کے اطراف کے علاقوں میں سرگرم ہیں تا ہم یہ گروہ حکومت اسرائیل اور اس  کی فوج کے لئے خطرہ نہیں بن سکتا ۔ 


صہیونی حکومت کے ایک سیکورٹی عہدیدار نے بھی شام کی فری سیرین آرمی کی سرگرمیوں پر اطمئنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا: یہ گروہ اسرائیل کی نسبت نہ صرف مثبت نظریہ رکھتا ہے بلکہ اسرائیل کے خلاف شام میں دیگر دہشت گرد گروہوں کے اقدامات کی بھی روک تھام کرے گا۔
یہ خبر ان حالات میں سامنے ائی ہے جب شام اور عراق میں فعال دہشت گردگروہوں نےعالمی برادری کی تشویش بڑھادی ہے ۔


دوسری جانب صہیونی حکومت، ان گروہوں کو نہ صرف خطرناک نہیں سمجھتی ہے بلکہ شامی فوجیوں کی جھڑپ میں زخمی ہونے والے ان کے زخمیوں کا علاج بھی کرتی ہے ۔ 


صھیونی حکومت نے اب تک جولان کے مقبوضہ علاقوں میں موبائل اسپتال قائم کر کے ان میں 700 سے زائد زخمی دہشت گردوں کا علاج کیا ہے تاکہ وہ صحت یاب ہوکر دوبارہ شام میں فوج کے خلاف لڑ سکیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬