رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں، اگست میں داعش کے ہاتھوں 1400 عراقیوں کے مارے جانے کی اطلاع دی ۔
نیز اقوام متحدہ کی رپورٹ اس بات کی بیانگر ہیں کہ اگست میں اسی مقدار میں عراقی زخمی ہوئے ہیں ۔
واضح رہے کہ جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کی یہ رپورٹ، مغربی عراق کے صوبہ الانبار جو دھشت گرد داعش اور عراقی فوجیوں اور عوامی فورس کا میدان جنگ ہے وہاں کی نہیں ہے ۔
مجموعا 1265 عام عراقی شھری اور 77 پولیس افسران ماہ اگست میں مارگئے ہیں، صوبہ نینوا نے 625 لوگوں کے جاں بحق اور 70 افراد کے زخمی ہونے کے لحاظ سے دیگر صوبوں کی بہ نسبت سب سے زیادہ جانی نقصان اٹھائے ہیں ۔
صوبہ الانبار کے ہیلٹھ بورڈ نے اگست میں 268 افراد کے جاں بحق اور 796 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے ۔
عراق میں اقوام متحدہ کے نمائندہ نیکولائی نے اس سلسلہ میں کہا: تقریبا 6 لاکھ عراقی گھر بدر ہوگئے ہیں ۔
عراق میں اقوام متحدہ کے نمائندہ نے یاد دہانی کی: تمام مشکلات کے باوجود عراقی گورمنٹ نے جلا وطن عراقیوں کو اپنے وطن لوٹانے کی پوری کوشش کی ہے ۔