رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر جمھوریہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے آج عالمی یوم مسجد سمینار میں عصر حاضر میں علماء اور مساجد کی اہمیت کا تذکرہ کیا اور کہا: ان سخت حالات میں علماء اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیں ۔
حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر روحانی نے شدت پسندی کو اسلامی تعلیمات کے برخلاف جانا اور کہا: ایران ایک اسلامی ملک ہے لھذا شدت پسندی اور تعصب ہم سے کوسوں دور ہے نیز ایران دنیا کو صلح و برادری کا پیغام دیتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: آج اسلام ہر زمانہ سے زیادہ مظلوم ہے کیوں کہ آج کچھ لوگ اسلام اورجہاد کے نام پر مسجدیں منھدم کرتے ہیں ، بچوں کا قتل عام کرتے اور عورتوں کو اسیر بنتاتے ہیں ، یہ جاہل اور نادان لوگ اسلام کے ہی نام پر اسلام کے خلاف پروپگنڈے میں مصروف ہیں ۔
ایرانی صدر جمھوریہ نے قدس و مسجد الاقصی کو مسلمانوں کا دھڑکتا دل بتایا اور کہا: مسجدالاقصی، انبیاء اور اولیا الھی کی مسجد ہے ، عالم اسلام اور مسلمان خصوصا علماء ھرگز مسلمانوں کے قبلہ اول کو غاصب دشمنوں کے ہاتھوں میں نہیں رہنے دے سکتے ۔
انہوں عالمی یوم مسجد سمینار میں بیان کیا: اسلامی جمھوریہ ایران ماضی کی طرح مسجد الاقصی کی ازادی میں کوشاں رہے گا اور مظلوم فلسطینیوں کی مدد کرے گا کیوں کہ مطمئن ہے کہ اس جنگ میں پیروزی مسلمانوں کی ہی ہے ۔
واضح رہے کہ عالمی یوم مسجد سمینار، میلاد ٹاور تہران میں ایرانی صدر جمھوریہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کی شرکت میں منعقد ہوا اور اس میں صوبہ تہران کے بعض ائمہ جماعت کی قدردانی کی گئی ۔