28 August 2014 - 15:20
News ID: 7198
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کی انقلاب تحریک اور عمران خان بھی ان کے ساتھ اس تحریک میں شامل ہوئے اور دوسری مختلف پارٹیاں بھی موجودہ حکومت کی پالیسی سے نارض ہیں اور ان تحریک کے ساتھ ہو گئی ہیں ۔
انقلاب


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی انقلاب تحریک اور عمران خان بھی ان کے ساتھ اس تحریک میں شامل ہوئے اور دوسری مختلف پارٹیاں بھی موجودہ حکومت کی پالیسی سے نارض ہیں اور ان تحریک کے ساتھ ہو گئی ہیں لیکن وہیں بعض شدت پسند و طالبانی فکر کے لوگ اس تحریک کی مخالفت کر رہے ہیں ، اور حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں ۔

پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء رحیق عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : حکومتی وفد نے مزید آدھے گھنٹے کا وقت مانگا ہے اور ہم ان حکمرانوں کو آخری حد تک موقع دینا چاہتے ہیں۔

گورنر سندھ ڈاکتر عشرت العباد نے بیان کیا : ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے مطالبات حکومت کو ماننے چاہیئے، کیونکہ جائز اور قانونی مطالبات ماننا عوام کا حق ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا : اگر زیادہ وقت گزرا تو الطاف حسین بھی عوامی دھرنے میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا : شہباز شریف کے استعفے اور پنجاب میں گورنر راج کا آپشن زیر غور نہیں ہیں۔

مذاکرات سے قبل گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور گورنر پنجاب چوہدری سرور دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کے لئے تشریف لائے تھے اور دونوں حضرات مذاکرات کے دوران بھی کنٹینر میں موجود رہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬