21 September 2014 - 12:56
News ID: 7279
فونت
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل نے آئی ایس او کے سالانہ کنونشن کے حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ایک اجلاس میں کہا : 43ویں سالانہ کنونشن کی تیاریاں عروج پر ہیں۔
اماميہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری تہور حیدری نے آئی ایس او کے سالانہ کنونشن کے حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ایک اجلاس میں کہا : 43ویں سالانہ کنونشن کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

آئی ایس او امسال بھی پوری آب و تاب کے ساتھ مرکزی کنونشن 26,27,28 ستمبر کو تنظیم کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر منعقد کر رہی ہے تین روزہ کنونشن میں علمائے کرام، وکلاء حضرات، دانشور، انجینرز، دانشور اور پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں کے طلباء شریک ہونگے۔

تہور حیدری نے بیان کیا : کنونشن الٰہی نظام ولایت کی تقویت کا بہت بڑا ذریعہ ثابت ہو گا، نظام ولایت سے مربوط ہو کر ہی ملت کے اجتماعی مسائل اور استعمار جہاں کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے ۔

سفیران ولایت کنونشن اسی سلسلہ کی ایک کڑی ثابت ہو گا، کنونشن تمام نوجوانوں میں جوش و جذبہ میں اضافہ کا سبب بنے گا اور ولایت کے زیرسایہ ملک بھر میں نوجوان نسل کی تربیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا : ملک بھر میں تشہراتی مہم عروج پر ہے، دعوت نامے تقسیم کئے جا چکے ہیں اور پاکستان بھر میں کارکنان میں تیاریوں کے حوالے سے خاصی گہما گہمی پائی جاتی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬