‫‫کیٹیگری‬ :
22 September 2014 - 15:12
News ID: 7288
فونت
نیویارک روانہ ہونے سے قبل :
رسا نیوز ایجنسی – اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹرحسن روحانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے نیویارک روانہ ہونے سے پہلے رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران سے ملاقات و گفتگو کی ۔
رہبر معظم انقلاب و ڈاکٹر حسن روحاني رہبر معظم انقلاب و ڈاکٹر حسن روحاني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹرحسن روحانی، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے نیویارک روانہ ہونے سے قبل رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات و گفتگو کی ۔ 


اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صدر جمھوریہ کی کامیابی اور کامرانی کے لئے دعائیں کی ۔

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹرحسن روحانی نے آج نیویارک روانگی سے قبل مہرآباد ائرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: علاقے کے مسائل، قوموں اور علاقے کی حکومتوں کے ذریعے ہی حل ہونے چاہئے۔


انہوں نے مزید کہا: اگر دوسری طاقتیں دہشتگردی کے موضوع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقے پر مسلط ہونا چاہتی ہیں تو پوری طرح غلطی کررہی ہیں ۔


ڈاکٹر روحانی نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس کے انعقاد اور ملت ایران کی آواز دنیا کے مختلف ملکوں کے کانوں تک پہنچانے کی ضرورت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس اجلاس میں کچہ اہم نکات کی جانب توجہ دینا چاہئے ایک یہ کہ بعض ممالک علاقے کے ممالک اور قوموں کو ایران سے ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں اور ملت ایران اور اسلامی جمہوریہ ایران پر جھوٹھے الزامات لگا رہے ہیں۔


ایران کے جمہوریہ صدر نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران کی حکومت ، پوری طرح جمہوری اور انتخابات کے نتیجے میں برسراقتدارآئی ہے کہا: ایران کے عوام بھی مہذب اور متمدن ہیں، ایک ایسی قوم جس نے صدیوں کے دوران کسی پربھی جارحیت نہیں کی ہے اور بعض کی جارحیت کا نشانہ بنی ہے ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دوسرا نکتہ اسلام سے خوف زدہ کرنے کا ہے بعض یہ چاہتے ہیں کہ دنیا کو اسلام کی اعلی ثقافت سے ڈرائیں کہا: اسلام ایسا دین ہے جو لوگوں کو عقل سے کام لینے کی ترغیب دلاتا ہے اور اس میں خوف و ہراس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔


ایرانی صدرمملکت نے ایٹمی موضوع کو تیسرا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا : ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ایٹمی حقوق سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

 

واضح رہے کہ ایران کے صدر جمھوریہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹرحسن روحانی آج دوشنبہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے نیویارک روانہ ہوں گے ۔


طے ہے کہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹرحسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 69 ویں سالانہ اجلاس میں تقریر کریں گے  ۔

 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬