‫‫کیٹیگری‬ :
24 September 2014 - 19:05
News ID: 7299
فونت
آیت الله نوری همدانی نے درس خارج میں:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین ایران کے معروف شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت الله نوری همدانی نے امریکا کو دنیا کی بہت ساری جنایتوں کا باعث و بانی جانا اور تاکید کی: فریب کاری ، مکاری اور اسلام سے مقابلہ امریکی سیاست و چال ہے ۔
آيت الله نوري همداني

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین قم ایران کے مشھور مرجع تقلید حضرت آیت الله حسین نوری همدانی آج اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو مسجد آعظم حرم مطھر حضرت معصومہ قم (س) میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوا، امریکا کی حالیہ سیاستوں اور چال بازیوں کا تجزیہ کیا ۔


انہوں نے اسلامی معاشرہ میں اسلامی حکومت کی تشکیل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: دینی تعلیمات کے مطابق اسلامی معاشرہ کی اساس نبی(ص) ، امام معصوم(ع) ہے اور عصر غیبت کبری میں ولی فقیہ حاکم ہے ۔


حضرت آیت ‌الله نوری همدانی نے امت اسلامیہ کی عمدہ مشکلات کی بنیاد رسول اسلام(ص) کے ذریعہ معین راستہ سے انحراف جانا اور کہا: رسول اسلام(ص) کے بنائے ہوئے راستہ سے انحراف کی بنیاد پر حضرت امیرالمومنین علی(ع) کو 25 سال تک خانہ نشین کردیا گیا  ۔


اس مرجع تقلید نے اپنے بیان کو آگئے بڑھاتے ہوئے آیات و روایات کے آئینہ میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دشمن ھرگز مسلمانوں کے اقتصادی ، فوجی اور سیاسی مسائل پر مسلط نہ رہے کہا: حضرت امام خمینی(ره) نے بھی ہمیشہ مسلمانوں کی بیداری اور خود اعتمادی پر تاکید کی ہے اور مغرب و مشرق کو حقیر جانا ہے ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے انقلاب اسلامی کی پیروزی سے قبل ایران پر سامراجیت کے تاریخی نمونے بیان کرتے ہوئے تاریخ کے مطالعہ کو اہم اور سبق آموز جانا ۔


انہوں نے امریکا کو ام الفساد جانا اور کہا: فریب کاری ، مکاری اور اسلام سے مقابلہ امریکی سیاست اور چال بازی ہے ، دنیا میں جہاں جنایتیں انجام پاتی ہے اس میں امریکا کا ضرور ہاتھ ہوتا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬