27 September 2014 - 15:30
News ID: 7306
فونت
حجت الاسلام شفقت شیرازی:
رسا نیوز ایجنسی – مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری اور عالمی امور کے ذمہ دار نے حجت الاسلام والمسلمین شھید عارف حسین حسینی کو سرزمین پاکستان پر اسلامی اتحاد کا علبردار جانا اور کہا: مجلس وحدت مسلمین وطن پرست اور جاں نثار افراد کا مجموعہ ہے ۔
حجت الاسلام شفقت شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم نے گذشتہ روز پاکستان کے بدلتے ہوئے حالات و نتائج کے موضوع پر مدرسہ علمیہ امام خمینی میں ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں اردو زبان کے افاضل ، علمائے کرام اور طلاب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔


ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری نے اس سیمینار میں تقریر کرتے ہوئے کہا : ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور اس فخر کی بنا پر وطن عزیز کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔  


انہوں نے مزید کہا: مجلس وحدت مسلمین پر پوری قوم کو اعتماد اور یقین ہے اور اس کا عملی مظاہرہ قوم کئی مواقع پر کرچکی ہے ۔

 

حجت الاسلام شیرازی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہمیں اتحاد بین المسلمین کا درس قائد شہید نے دیا ہے کہا: یہ شہید کی دیرینہ خواہش تھی اور اس کا عملی مظاہرہ آج پارلیمنٹ کے سامنے سرزمین مقدس پاکستان میں نظر آرہا ہے، یہ دھرنا درحقیقت کامیابی کا زینہ ہے، ہمیں جو نتیجہ اخذ کرنا تھا وہ کرلیا ہے ، ہم اپنے مقاصد میں مکمل طور سے کامیاب ہو رہے ہیں ۔


ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری نے یہ کہتے ہوئے کہ اگر کسی کو شک ہے تو میدان میں آکر دیکھے کہا: ہمیں کسی کی طرف انتساب دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، ہم خود اپنا تشخص بہتر جانتے ہیں ۔


اس سیمینار کے دوسرے مقرر ایم ڈبلیو ایم کے رابطہ عامہ کے ذمہ دار حجت الاسلام اعجاز بہشتی نے اپنی تقریر میں کہا: ہم فرعونیت اور نمرودیت کو مٹانے کے لئے نکلے ہیں، جو آج بھی وزیر آعظم نواز شریف کی شکل میں موجود ہے ، ہم اس طاغوت کو بھگا کر ہی دم لیں گے ۔


سیمینار کے آخر میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام غلام محمد فخر الدین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬