رسا نیوز ایجنسی - رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله العظمی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں آیت الله هاشمی شاهرودی کو ان کی والدہ گرامی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں آیت الله هاشمی شاهرودی کو ان کی والدہ گرامی کے انتقال پر تعزیت و تسلیت پیش کیا ۔
اس پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :
بسم الله الرّحمن الرّحیم
آیت الله جناب حاج سیّد محمود هاشمی شاهرودی دامت برکاتہ
اپ کی والدہ محترمہ کے انتقال کہ جو تین شھیدوں کی مادر گرامی تھیں ، اپ اور دیگر اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال سے اپ کے لئے طول عمر و توفیقات میں اضافہ کا خواستگار ہوں ۔
خداوند مہربان اپنی رحمت و مغفرت کو آن مرحومہ کے شامل حال فرمائے اور انہیں ان شھید بچوں کے ہمراہ محشور فرمائے۔ انشاء اللہ ۔
سیّد علی خامنہ ای
27 ستمبر 2014ء
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے