23 September 2014 - 13:20
News ID: 7294
فونت
اخونزداہ مجاہد علی :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور کے صدر اخونزادہ مجاہد علی نے کہا : ملی بیداری کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور کے صدر اخونزادہ مجاہد علی نے شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹریٹ، پشاور میں ہونیوالے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : ملی بیداری کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ نوجوانوں میں دینی و ملی شعور کی اہمیت کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کیلئے محافل دروس کا انعقاد افادیت کا حامل ہے۔

اجلاس میں ضلعی کابینہ کے عہدیداران، یونٹ صدور و سیکرٹریز واراکین مشاورت نے شرکت کی۔ جن میں مرکزی جنرل کونسل کے رکن عمران حسنین انصاری، صوبائی جنرل کونسل کے رکن پروفیسر ملازم حسین، مولانا ذوالفقار علی عزیزی، سینئر نائب صدر سید مہر علی شاہ، نائب صدر رضوان حسنین، سیکرٹری اطلاعات مظہر علی ممتاز اخونزادہ، سیکرٹری مالیات احمد علی، رابطہ سیکرٹری نوروز علی میر، یونٹ صدور محمد عباس کربلائی، سید مرتضی شاہ جعفری، حبدار حسین، افتخار علی میر، سید مہدی عباس، سردار عسکر حیدر، سجاد علی بٹ، یونٹ سیکرٹریز سید تیمور شاہ کاظمی، حب علی میر، غلام فاروق، شہزاد عباس، ذیشان حیدر، قاضی یاسر، غلام عباس، حسنین علی، سید سجاد علی شاہ جعفری اور حیدر عباد علیو دیگر شامل تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اخونزادہ مجاہد علی اکبر نے کہا : ہمارے نوجوانوں کو مکتب تشیع کے سفیر بن کر ملی شعور کا حامل کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا  : جماعتیں نظریات و عقائد کی محافظ ہوتیں ہیں اور ان میں شامل افراد اپنی ملت کو مشکل سے مشکل حالات میں بھی اپنے تدبر اور حکمت سے نکال کر ملت کیلئے ہمیشہ امید کی کرن ثابت ہوتے ہیں، لہذا ضروری ہے کہ قوم کیلئے کچھ کر گزرنے کی نیت سے اپنی صف بندی کی جائے اور روحانی، فکری، اور عملی طور پر اپنی قوم کی آسودگی اور درپیش حالات کیلئے حکمت عملی طے کی جائے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬