‫‫کیٹیگری‬ :
28 September 2014 - 14:57
News ID: 7312
فونت
طلاب سے ملاقات میں ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس بیان کے ساتھ کہ سامراجی دنیا کی ناپاک سازش کے سامنے خاموشی اختیار نہیں کرنا چاہیئے بیان کیا : اسلام جد و جہد کا مذہب ہے اور دینی علوم کے طلاب کو چاہیئے کہ اس سلسلہ میں پیش قدم ہوں ۔
آيت الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‌الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے صوبہ آذربائجان غربی کے خواتین حوزہ علمیہ کے طالبات سے ملاقات میں سیاسی و سماجی میدان میں طلاب و علماء کی شرکت کی تاکید کرتے ہوئے اظہار کیا : روز مرہ کے موجودہ مسائل کی سلسلہ میں خبر رکھنا اور دشمنوں کی ناپاک سازش سے آگاہی ضروری ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے وضاحت کی : اسلام جد و جہد کا مذہب ہے اور جو لوگ دنیا کے مختلف حادثات اور سامراجی دنیا کے جرائم کے سامنے خاموشی اختیار کرتے ہیں انہوں نے اسلام کو نہیں سمجھا ہے ۔

انہوں نے دشمنوں کی طرف سے اقتصادی ، سیاسی ، فوجی و ثقافتی میدان میں حملہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : اسلامی انقلاب کا مقصد یہ ہے کہ دنیا کے کمزور و مظلوم عوام کو اس سازش سے مقابلہ کے لئے بیدار و متحد کرے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے اسلامی حکومت میں خواتین کے اہم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : اسلامی انقلاب کے برکت سے وہ خواتین جو گھروں میں بیٹھی اور الگ تھلگ تھیں حوزات علمیہ اور یونیورسیٹی میں داخل ہوئیں اور اس طبقہ سے مشہور علماء معاشرے کی خدمت میں پیش کی ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ دینی علوم کے تحصیل اور تبلیغ کے راہ میں طلاب کی فعالیت عبادت ہے وضاحت کی : طلاب کو چاہیئے کہ کوشش کرے اسلامی تعلیمات کو عالمی پیمانہ پر توسیع کریں ۔

حضرت آیت ‌الله نوری همدانی نے فقہ و اصول کے ساتھ ساتھ اخلاق کے درس میں شرکت کی ضرورت کو بہت ہی ضروری جانا ہے اور بیان کیا : آپ لوگ آئمہ اطہار علیہم السلام اور اولیاء الہی کے اخلاق سے استفادہ کر کے دنیا اور آخرت میں اپنی ترقی کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے طلاب کی کامیابی کو ان کی معنوی و اخلاقی ترقی میں پوشیدہ جانا ہے اور بیان کیا : پوری تاریخ میں جن لوگوں نے اچھے مقام و منزلت حاصل کی ہے وہ اسلام کی اخلاقی تعلیمات سے استفادہ کیا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬