09 October 2014 - 15:20
News ID: 7349
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : ملک کے موجودہ سیاسی بحران میں ہم مکمل غیر جانبدار ہیں ہمارا موقف واضح ہے ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا : ملک کے موجودہ سیاسی بحران میں ہم مکمل غیر جانبدار ہیں ہمارا موقف واضح ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : ہم نے فریقین سے کسی کی حمایت یا مخالفت نہیں کی ، آئینی مطالبات پورے کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ، ملّی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر بحران کو ختم کرنے کے لئے ثالث کا کردار ادا کرنے کی حامی بھری ۔ مگر اب ایک شرعی اور فقہی مسئلہ کے بارے میں پورے ملک سے لوگ رابطہ کر رہے ہیں ، میڈیا کے احباب بھی مسلسل سوال کر رہے ہیں اس لئے فقہی مسئلہ کی وضاحت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : امام جماعت کی شرائط کے بارے میں تمام فقہاء اسلام کا اتفاق ہے کہ جو امام جماعت رکوع اور سجود مکمل شرائط کے ساتھ ادا نہ کر سکتا ہو تو اس کی اقتداء اور امامت میں نماز درست نہیں ہے ۔

اگر باقی شرائط امامت موجود ہوں اور رکوع اور سجود بھی مکمل ادا کرسکتا ہو تو شرعی طور پر اُس کی امامت میں نماز ادا کی جا سکتی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬