‫‫کیٹیگری‬ :
11 October 2014 - 17:26
News ID: 7355
فونت
آیت ‌الله سبحانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت‌ الله سبحانی نے تکفیریوں اور داعش کی پیدائش کو اسلام دشمن عناصر کی سازش کا نتیجہ جانا اور کہا: ان دنوں دھشت گرد گروہ امریکا ، مغربی اور عرب ممالک کی حمایت میں عراق اور شام جیسے اسلامی ممالک میں بے گناہ عوام کے قتل عوام میں مصروف ہیں ۔
آيت ‌الله سبحاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌الله جعفر سبحانی نے آج مدرسہ امام خمینی(ره) قم میں طلاب غیر ایرانی کی عمامہ گزاری کے پروگرام میں کہا: تکفیری اور داعش کی پیدائش ، اسلام دشمن عناصر کی سازش کا نتیجہ ہے ۔


انہوں نے کہا: لوگوں میں دن بہ دن اسلام کی طرف رجحان بڑھتا جارہا ہے ، اسی بناء پر دشمن، عالمی سطح پر اسلام کا چہرہ بگاڑ کر پیش کرنے میں مصروف ہے کہ اس کا ایک طریقہ تکفیری دھشت گردوں کی پیداوار ہے ۔


مرجع تقلید قم نے بیان کیا: ان دنوں دھشت گرد گروہ امریکا ، مغربی اور عرب ممالک کی حمایت میں عراق اور شام جیسے اسلامی ممالک میں بے گناہ عوام کے قتل عوام میں مصروف ہیں اور یہ تمام کام عالمی سامراجیت کی حمایت میں انجام پا رہے ہیں ۔


انہوں نے مزید یہ کہتے ہوئے کہ اسلامی ممالک، اسلامی جمھوریہ ایران کو اپنا آڈیل بنانے میں مصروف ہیں جو مغربی ممالک کی تشویش کا سبب ہے کہا: مغربی ممالک نے اسلام کو پھیلنے سے روکنے میں بہت سارے کام انجام دئے ہیں جبکہ ہم نے علم و منطق کے بھروسہ داشمن کا مقابلہ کیا اور اپنے نظریات دشمن تک پہونچائے ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے مشھور استاد نے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں طلاب کو دنیا کے مسائل سے آگاہی و آشنائی کی تاکید کی اور کہا: ہمارا اسلحہ قلم اور ہماری فکر کا مرکز قران کریم ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: طلاب  کے لئے ضروری ہے کہ دنیا کے مسائل سے مکمل آگاہ رہیں اور دشمن کے فکری اور ثقافتی حملہ کا مقابلہ کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬