06 October 2014 - 14:51
News ID: 7338
فونت
نجف اشرف کے امام جمعہ:
رسا نیوز ایجنسی - نجف اشرف کے امام جمعہ نے عراقی فوج اور عوامی فورس کے مقابل داعش کی ہار یقینی جانا ۔
حجت الاسلام قبانچي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدرالدین قبانچی نے گذشتہ روز نماز عید الاضحی کے خطبہ میں جو سیکڑوں مومنین کی شرکت میں حسینیہ فاطمیہ کبری میں منعقد ہوئی، عراق کی موجود صورتحال کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عراق گذشتہ برس مختلف حالات سے روبرو رہا ہے کہ الحمد للہ ان سب پر غالب آگیا اور یقینا دھشت گرد داعش کے مقابل بھی پیروز رہے گا ۔


انہوں نے مزید کہا: خداوند متعال کی عنایتوں اور ملت عراق کے صبر و استقامت سے ہم نے ملک کے بحرانوں کی کمر توڑ دی ہے کہ مسلکی جنگ ، امامین عسکریین(ع) کے حرم میں بم بلاسٹ اور عراق پر دھشت گردوں کا قبضہ اہم ترین بحرانوں میں سے ہیں ۔


حجت الاسلام قبانچی نے داعش کی ہار یقینی جانا اور کہا: خداوند متعال کی عنایتوں سے مستقبل قریب ہی میں داعش کا مسئلہ بھی ختم ہوجائے گا اور دھشت کی بنیاد مٹ جائے گی ، کیوں کہ یہ مسئلہ عراقی فوج اور عوامی فورس کی کوشش سے ممکن ہے ۔


نجف اشرف کے امام جمعہ نے عوام کو صبر اور تقوی الھی کی تاکید اور کہا: خداوند متعال سے ہماری دعا ہے کہ اس عید کو اهل بیت(ع) کے شیعوں اور ملت عراق کی پیروزی کی عید قرار دے اور دشمن کے مقابل ہمیں صبر کی توفیق عطا کرے ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬