04 October 2014 - 14:11
News ID: 7334
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی:
رسا نیوز ایجنسی – شیعہ علماء کونسل کے جنرل سکریٹری نے پاکستان کے حالیہ حالات کو مذاکرات سے حل کئے جانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: عید الاضحی کی خوشیوں میں سیلاب متاثرین کو بھی یاد رکھا جائے ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، شیعہ علماء کونسل کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے اختتام پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا : عید الاضحی کی خوشیوں میں سیلاب متاثرین کو بھی یاد رکھا جائے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں بلاتفریق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں پوری قوم سے اپیل کی : عید الاضحی کے موقع پر اپنے متاثرہ بھائیوں کو بھی یاد رکھیں کیوں یہ عید ایثار کا پیغام لے کر آتی ہے ۔


حجت الاسلام واحدی نے ملک کی سیاسی و امان کی صورتحال پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا: گذشتہ روز مسافربسوں پر ہونیوالے دہشتگردانہ حملے کی ہم نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ یہ پوچھنے پر حق بجانب ہیں کہ ہمیں بتایا جائے کہ بے گناہ مسافروں کا لہو کس کے ہاتھوں پر تلاش کریں کہا: ملک بھر میں دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے اور قوم کو حقائق بتاکر ان انسانیت کے قاتل خونی درندوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔


انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہ سیاسی مسائل مذاکرات سے ہی حل ہوتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ احتجاجی مظاہرین عیدالاضحی اپنے گھروں میں گزاریں کہا: حکومت سمیت تمام فریقین کو لچک کا مظاہرہ کرنا چاہئے اس وقت ملک کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے ایسے حالات میں تحمل و بردباری کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬