06 October 2014 - 15:10
News ID: 7339
فونت
آیت الله شبستری:
رسا نیوز ایجنسی – شھر تبریز کے امام جمعہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عید الاضحی مسلمانوں کا نقطہ مشترک ہے کہا: دھشت گرد اور شدت پسند گروہوں سے مقابلہ کے لئے اسلامی اتحاد ضروری ہے ۔
آيت الله شبستري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ آذربائجان میں ولی فقیہ کے نمائندہ آیت الله محسن مجتهد شبستری نے گذشتہ روز نماز عید الاضحی کے خطبہ میں جو شھر تبریز کے مصلی امام خمینی(ره) میں سیکڑوں مومنین کی شرکت میں منعقد ہوئی ، اس عید کو مسلمانوں کی عظیم عید جانا اور کہا: عید الاضحی ہوا نفس کی قربانی کا دن ہے ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہر ایک بزرگ اسلامی عیدوں ایک فلسفہ ہے کہا : تمام آزاد انسانوں کو عید الاضحی کی دعوت دی گئی ہے ، در حقیقت عید الاضحی ، شیطان نفس سے مقابلے اور نفسانیات کو ذبح کرنے میں خدا پر توکل کرنے کا دن ہے ۔


شھر تبریز کے امام جمعہ نے ریاضت نفس ، قرب الھی ، ضروت مندوں کی مدد اور فداکاری و خود گذشتگی کے جذبات کی تقویت، عید اسلامی کا دیگر فلسفہ جانا اور کہا: نیاز مندوں کی مدد اور غریبوں و فقیروں کی ضرورت کو پورا کرنا اسلامی عیدوں کی روح ہے ۔  
 

انہوں نے مزید کہا: عید الاضحی مسلمانوں کا نقطہ مشترک ہے لھذا دھشت گرد اور شدت پسند گروہوں سے مقابلے کے اسلامی اتحاد ضروری ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬