08 October 2014 - 14:13
News ID: 7343
فونت
رسا نیوز ایجنسی - مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل نے اپنے پیغام میں حجت الاسلام والمسلمین مولانا افتخار حسین انصاری کے انتقال کی ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ۔
مدرسين حوزہ علميہ قم کونسل


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں حجت الاسلام والمسلمین مولانا افتخار حسین انصاری کی انتقال کی ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: آپ انقلاب اسلامی ایران کے حامیوں میں سے تھے ، آپ نے برسوں تکفیری وھابیوں کی دھمکیوں کو برداشت کیا مگر دینی، علمی اور اخلاقی مجاھدت سے کنارہ کشی نہ کی ۔


رسا نیوز ایجنسی کو ارسال ہونے والے اس پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :


بسم الله الرحمن الرحیم


(انا لله و انا الیه راجعون)


«وَ لْتَکُنْ مِنْکُمْ أُمَّةٌ یَدْعُونَ إِلَى الْخَیْرِ وَ یَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَ یَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَ أُولئِکَ هُمُ الْمُفْلِحُون ؛ اور تم میں سے ایک گروہ کو ایسا ہونا چاہئے جو خیر کی دعوت دے, نیکیوں کا حکم دے برائیوں سے منع کرے اور یہی لوگ نجات یافتہ ہیں ‏» (آل عمران ، 104)
جمو و کشمیر علماء کونسل کے سربراہ حجت ‌الاسلام ‌و المسلمین مولانا افتخار حسین انصاری، برصغیر ھندوستان کی عظیم مذھبی اور سیاسی شخصیت تھے ، دین اسلام اور مذھب اہلبیت علیھم السلام کی ترویج و تبلیغ میں آپ اور اپ کے گھرانے کا کردار کسی پر پوشیدہ نہیں ، آپ انقلاب اسلامی ایران کے حامیوں میں سے تھے ، آپ نے برسوں تکفیری وھابیوں کی دھمکیوں کو برداشت کیا مگر دینی، علمی اور اخلاقی مجاھدت سے کنارہ کشی نہ کی ۔


مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل اپ کے انتقال کی حضرت بقیه الله الاعظم (عج)، رھبر معظم انقلاب اسلامی «مدظله العالی»، مراجع معظم تقلید «دامت برکاتهم» اور بر صغیر خصوصا جمو و کشمیر کے شیعوں خصوصا حجت الاسلام حاج شیخ عمران انصاری کو تعزیت پیش کرتی ہے اور اس علاقہ کے شیعوں کی عزت و سربلندی نیز خداوند متعال سے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا گو ہے ۔


و السلام علیکم و رحمه الله و برکاته


محمد یزدی


صدر مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل ایران
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬