15 October 2014 - 13:13
News ID: 7362
فونت
حجت الاسلام و المسلمین سید عمّار حکیم:
رسا نیوز ایجنسی – مجلس اعلی اسلامی عراق کے سربراہ نے حکومت کو عوامی فورس پر خاص توجہ دینے کی تاکید کی ۔
حجت الاسلام سيد عمار حکيم


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، مجلس اعلی اسلامی عراق کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید عمّار حکیم نے گذشتہ روز عراق کے دار الحکومت بغداد میں عوامی فورس کے کمانڈروں سے ملاقات و گفتگو کی ۔ 
 

انہوں نے عوامی فورس کے تنخواہوں کے ادا کئے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا: پوری دلیری اور بہادر سے دھشت گرد داعش کا مقابلہ کرنے والی عوام فورس کے افراد کی تنخواہیں ضرور ادا کی جائیں ۔


مجلس اعلی اسلامی عراق کے سربراہ نے تاکید کی : حکومت ان کی اچھی طرح تربیت کرے اور فوجی اسلحے ان کے اختیار میں قرار دے  ۔


حجت الاسلام و المسلمین حکیم نے مزید کہا: داعش کے قبضہ میں موجود علاقوں کو آزاد کرانے میں عوامی فورس کا اہم کردار رہا ہے لھذا حکومت ان پر خاص توجہ کرے ۔


دوسری جانب السومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سید عمّار حکیم نے بغداد میں اپنے دفتر میں امریکہ کی نیشنل سیکیورٹی کے نائب مشیر ٹونی بلینکن کے ساتھ ملاقات میں کہا:  دہشتگرد گروہ داعش، نہ صرف عراق بلکہ عالمی امن و سلامتی کے لئے ٹھوس خطرہ ہے۔


انہوں نے داعش کے خلاف مقابلے کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: عراق کے مغربی علاقوں کے عرب قبائل، دہشتگرد گروہوں سے مقابلے میں اپنا کردار ادا کریں ۔


نیز عراق کے ایک قبائلی رہنما حاتم السلیمان نے گذشتہ روز، دہشتگرد گروہ داعش کی صفوں میں شامل ہونے والی سنی برادری سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری طور پر داعش سے الگ ہوکر، قبائلی فورسز میں شامل ہوجائیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬