رسا نیوز ایجنسی کی الاخبار نیوز پپیر سے رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصرالله نے استقامت اسلامی لبنان کے بعض کمانڈروں اور افسروں سے لبنان کے علاقہ «البقاع» میں ملاقات کی ۔
انہوں نے تکفیریوں اور دھشت گردوں سے مقابلہ حزب اللہ لبنان کی اہم اسٹراٹیجک جانا اور کہا: علاقہ کی تمام تبدیلیوں کے باوجود استقامت لبنان کمزور نہیں ہوئی ہے ۔
حزب الله لبنان کے جنرل سکریٹری نے کہا: القلمون کی مڈ بھیڑ ، جنگ کا پیش خیمہ ہے لھذا اہم اس جنگ میں شامل ہوں گے اور خدا کی عنایت سے کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تکفیری دشمنوں کے مقابل تسلیم ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کہا: شھیدوں کی جاںفشانی اور زخمیوں کے درد نے بہت بڑی کامیابی عطا کی ہے ، کیوں کہ موقع اور کامیابیاں دباو اور پابندیوں سے ہی حاصل ہوتے ہیں ، یہ وہی چیز ہے جو انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی اور جنوبی لبنان سے بیگانوں کو باہر نکالنے کا سبب ہے ۔